30 سالہ پرانا کیس، حریت رہنما یاسین ملک کو عدالت نے طلب کر لیا

0
90

ٹاڈا کی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کے نئے پروڈکشن وارنٹ جاری کردیے

یاسین ملک کی زندگی خطرے میں ،بھارت نے ملک کو پنجرہ نما سیل میں بند کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹاڈا عدالت نے تہاڑ جیل انتظامیہ کو یاسین ملک کو اگلی سماعت پر پیش کرنیکی ہدایت کی ہے، غیر قانونی طور پر گرفتار یاسین ملک کیخلاف کیس کی سماعت 11 ستمبر کو ہوگی ،یاسین ملک کوقابض بھارتی حکام نے 30 سال قبل بنائے گئےجھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا تھا.

یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، مشعال ملک بھارتی حکومت پر برس پڑیں

یاد رہے کہ یاسین ملک کو 22 فروری کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں بند کردیا گیاتھا۔ بعد ازاں 7 مارچ کو انہیں کوٹ بلوال جیل جموں اور 9 اپریل کو تہاڑ جیل دلی منتقل کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے ان کی جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی ہے۔

مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

بھارت سرکار نے یاسین ملک کو گرفتار کر رکھا ہے وہ تہاڑ جیل میں قید ہیں ان کی طبیعت کی ناسازی کے حوالہ سے یاسین ملک کی ہمشیرہ اور والدہ نے سرینگر میں پریس کانفرنس کی تھی اس کے بعد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے.

بھارت سرکار نہ تو یاسین ملک سے ان کی اہلیہ کو ملنے دیتی ہے اور نہ ہی یاسن ملک کا علاج کرواتی ہے. یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کونسل کارکن ہے یاسین ملک کا کیس یو این میں لے کرجائے .

Leave a reply