پٹرول کی قیمت میں ہو گا 35 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

وفاقی حکومت کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنا بڑا چیلنج بن گیا ،پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات 35 روپے فی لٹر بڑھانے کی سفارش کردی پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر سمری کابینہ کا ارسال کردی ،پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پڑائس ڈیٖریشنل کلیم کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے،پٹرول فوری طور پر 27 روپے،ہائی سپیڈ ڈیزل 35 روپے فی لٹر تک مہنگا کردیا جائے،پٹرویم مصنوعات کی قیمت فوری طور پر نہ بڑھائی تو ملک میں شدید قلت پیدا ہوجائے گی قیمتیں برقرار رہنے کی صورت میں 30 جون تک 136 ارب روپے سبسڈی دینا پڑے گی پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی اور پیٹرولیم لیوی زیرو کی سطح پر براقرار رکھی جائے وفاقی کابینہ پٹرولیم ڈویژن کی سمری آج حتمی فیصلہ کریگی

وفاقی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے 30 جون تک قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کیا تھا

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

Shares: