وزراء سمیت 356 اراکین اسمبلی و سینیٹ کی رکنیت خطرے میں، کام سے روکنے کا فیصلہ

0
35
parliment

356 اراکین اسمبلی و سینیٹ کی رکنیت خطرے میں، کام سے روکنے کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، 356 اراکین کی اسمبلی اور سینیٹ کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کر لیا ہے.

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود اراکین نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ 1195 اراکین میں سے صرف 838 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جن اراکین نے اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کرائی ان میں قومی اسمبلی کے 98، پنجاب اسمبلی کے 122 اور سندھ اسمبلی کے 40 اراکین شامل ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی کے 22، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 61 اور سینیٹ کے 13 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں.

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والے اراکین پارلیمنٹ کی فہرست جاری کردی قومی اسمبلی کے 200سے زائداراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، جن میں آصف زرداری ،بلاول بھٹو ،برجیس طاہر ،ر اناتنویر،شفقت محمود، فخر امام، فہمیدہ مرزا شامل ہیں۔چوہدری نثار،راجہ بشارت ، علیم خان ، پرویزاشرف، نور الحق قادری، فواد احمد اور زرتاج گل نے بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔

وزیر قانون فروغ نسیم، علی زیدی، فہمیدہ مرزا، خرم دستگیر، شیخ رشید، پرویز خٹک، شہریار آفریدی، رضا ربانی، حاصل بزنجو، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، شفقت محمود، فیصل واوڈا، خواجہ اظہار الحسن اور سعید غنی نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، میاں رضا ربانی، سینیٹر حاصل بزنجو، سرفراز بگٹی، انوار الحق کاکڑ، سینیٹر مصدق ملک، کامران مائیکل بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والوں میں شامل ہیں۔

میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

رکن خیبر پختوانخوا اسمبلی شہرام خان، محمد عاطف، رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا خواجہ اظہار الحسن، سعید غنی، شرجیل میمن نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار علی خان، بلال فاروق تارڑ، حامد یار حراج، بلال یاسین نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ بلوچستان سے رکن اسمبلی سردار یار محمد رند، سردار ثناء اللہ زہری بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والوں میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی اراکین کی بڑی تعداد نے گوشوارے جمع نہیں کرائے، گوشوارے جمع کرانے تک رکنیت غیرفعال کی جائےگی اور جلد اراکین کو کام سے روکنے کانوٹیفکیشن جاری کرےگا، اراکین کو31دسمبرتک گوشوارے جمع کرانےکی ہدایت کی تھی۔

فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

Leave a reply