ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

0
57

ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے جس کے مطابق حریم شاہ ٹک ٹاک پر اور دیگر سوشل میڈیا پر اپنا فرضی نام استعمال کرتی ہے.

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے شناختی کارڈر کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا نام ” فضا حسین “ اور ان کے والد کا نام ” سید ضرار حسین شاہ ہے ، وہ 28 دسمبر 1991 کو پیدا ہوئیں یعنی وہ دو دن قبل ہی 28 برس کی ہوئی ہیں ۔فضا حسین ضلع مانسہرہ کی اوگی کے علاقے شیر گڑھ ہڑیالہ کی رہائشی ہیں۔

ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کا پورانام صندل شمیم ہے اور کے والد کا نام ” حضرت علی “ ہے ،ان کی عمر محض 23 سال ہے، وہ 5 ستمبر 1996 کو پیدا ہوئیں اور ان کا تعلق کرک کی تحصیل پانڈہ داود شاہ کے نواحی علاقے سے ہے

حریم شاہ نے گزشتہ روز ایک نیوز ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی یہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ صحیح ہیں اور انکا اصلی نام بھی شناختی کارڈ پر لکھا ہوا ہے. حریم شاہ کے شناختی دستاویزات سوشل میڈیا پر کس نے وائرل کئے اس بارے ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا، البتہ حریم شاہ خود ٹویٹر پر آئیں اور انہوں نے دستاویزات وائرل کرنے والوں‌کو پیغام دے دیا

حریم شاہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ مجھے اچھے سے پتہ ہے کہ پاسپورٹ شناختی کارڈ کی تصاویر کس نے لیک کی ہیں، یا تو تم باز آ جاؤ یا ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ.

حریم شاہ نے اس ٹویٹ کو بھی دیگر ٹویٹ کر طرح ڈیلیٹ کر دیا اور پھر کہتی ہیں کہ میں نے کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی، حریم شاہ ٹویٹ کرنے کے بعد اکثر ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیتی ہے

واضح رہے کہ حریم شاہ نے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو لیک کرنے کی بھی دھمکی دی تھی اور بعد ازاں وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی تھی اسکے بعد حریم شاہ نے یوٹرن لیا اور کہا کہ میں نے عمران خان کو کوئی دھمکی نہیں دی اور ایسی کوئی بات نہیں ، ٹویٹ کرنا اور پھر ڈیلیٹ کرنا حریم شاہ کا مشغلہ ہے، باغی ٹی وی نے آج حریم شاہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو مانیٹر کیا تو حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ویڈیو کال کی ریکارڈنگ کے بعد صارفین کی ٹویٹ کو ریٹویٹ کیا اور بھی دو تین ٹویٹ کیں‌ لیکن بعد میں حریم شاہ نے ری ٹویٹ کی گئی سب ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیں،

حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

مبشرلقمان کےخلاف حکومتی شخصیت نےحریم شاہ اورصندل خٹک کےذریعےسازشی کھیل کھیلا، بھرپور مذمت کرتے ہیں ، رانا عظمیم ، شہزاد حسین بٹ ود یگر

غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے.

Leave a reply