فیاض الحسن چوہان بدزبان اورمتنازعہ کردار،وزیراعظم فی الفورمعطل کریں،پی ایف یوجےکامطالبہ

0
48

لاہور :فیاض الحسن چوہان بدزبان،بہتان تراش اورمتنازعہ کردار،وزیراعظم فی الفور معطل کریں ،پی ایف یو جے کا مطالبہ،اطلاعات کےمطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی قیادت نے پاکستان کی ممتازصحافی شخصیات کے خلاف صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کی طرف سے بدزبانی ،بہتان تراشی اور متنازعہ کردار نے سرشرم سے جھکا دیئے ،

باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی، سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم، پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ، جنرل سیکرٹری اشرف مجید نے صوبائی وزیر اطلاعات کی جانب سے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان اور اینکر پرسن رائے ثاقب کھرل کے خلاف منفی آڈیو کی بھرپور مذمت کی ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی وزیر اطلاعات اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں ان کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی پر بھی اس طرح سے الزام تراشی کریں ۔

پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی، سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم، پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ جنرل سیکرٹری اشرف مجید نے فیاض الحسن چوہان کو خبردار کیا کہ وہ اپنی روش سے باز آ جائیں اگر انہوں نے اس قسم کی الزام تراشیوں اور منفی ہتھکنڈوں کا استعمال بند نہ کیا تو ان کے خلاف ہم کسی بھی فورم پر جا سکتے ہیں اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر فیاض الحسن چوہان نے اپنے رویے اور الفاظ پر معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک فیاض الحسن چوہان اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہو جاتے

Leave a reply