کرونا سے نہیں تو کس طرح 38 افراد ہلاک ہوئے اہم خبرآگئی

0
33

سول :کرونا سے نہیں تو کس طرح 38 افراد ہلاک ہوئے اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق ایک ملک میں‌ اتنی بڑی تعداد میں لوگ کرونا نہیں کسی اوروجہ سے مارے گئے اس خبر نے دنیا کورنجیدہ کردیا، اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا میں زیر تعمیر عمارت میں آگ لگنے سے کم ازکم 38 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ دارالحکومت سول کے جنوبی علاقے میں زیر تعمیر عمارت میں آگ اس وقت لگی جب مزدور کام میں مصروف تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ عمارت کے اندر مزید کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 8 مزدوروں کو شدید زخم آئے ہیں جبکہ 2 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق تقریباً 30 مزدور جائے وقوع سے جان بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ عمارت میں آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی اور اس حوالے سے عہدیدار تفتیش کررہے ہیں۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ سیو سیونگ ہیون کا کہنا تھا کہ ‘مزدروں بری طرح جھلس گئے ہیں اور ان کے جسم میں کپڑے کا ایک ٹکڑا تک نہیں بچا ہے’،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ کہ جلانے کے تیل سے دھماکا ہوا اور آگ تیزی پھیل گئی اور جانی نقصان ہوا جس کے بعد مزدوروں کو اپنی جان بچانے کے لیے کوئی موقع نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ چند افراد فلورز میں دھواں بھرنے کے نتیجے میں دم گھٹنے سے جان کھو بیٹھے۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جائے نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ امدادی کام کو فوری مکمل کیا جائے اور تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں تعمیراتی اور دیگر معاملات میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جاتا اور جنوبی کوریا کو ایک محفوظ ملک تصور کیا جاتا ہے۔

جنوبی کوریا کے شہر میریانگ کے ایک ہسپتال میں 2018 میں آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں کم ازکم 46 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس سے قبل گوياگ شہر میں ایک بس ٹرمینل پر آتشزدگی کا واقعہ بھی رونما ہوا تھا جہاں 7 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔جنوبی کوریا کے مشہور شہر ایشیون میں 2008 میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 40 مزدور ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave a reply