ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے کر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی ہے اور جنوبی افریقا کے 383 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 233 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ یہ بنگلادیش کی ایونٹ میں چوتھی ناکامی ہے تاہم ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی جانب سے محمود اللہ نے شاندار سنچری اسکور کی لیکن وہ بھی ٹیم کو جیت نہ دلواسکے تھے انہوں نے 111 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے، ڈی کوک نے شاندار 174 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہینری کلاسن نے 90 رنز بنائے۔ کوئنٹن ڈی کوک کی رواں ورلڈکپ میں یہ تیسری سنچری ہے۔ اس کے علاوہ ایڈن مارکرم نے 60 ، ہینڈرکس نے 12، وین ڈر ڈوسن نے ایک رن بنایا جبکہ ڈیوڈ ملر 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 2، مہدی حسن میراز ، شریف الاسلام اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تاہم واضح رہے کہ اس ایونٹ میں جنوبی افریقا کو اپنی شاندار پرفارمنسز کی بدولت ورلڈکپ جیتنے کے لیے پسندیدہ قرار دیا جارہا ہے جبکہ دونوں ٹیمیں آج اپنا پانچواں میچ کھیل رہی ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت جنوبی افریقا تیسرے جبکہ بنگلادیش ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

Shares: