ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
0
135
Dollar

ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے اور اس بار ڈالر میں 31 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ہوگیا جب کہ 100 انڈیکس300 پواٸنٹس کمی سے 50 ہزار 800 پر آگیا جبکہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 484 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا، اور تقریبا ً 6 سال کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔


تاہم آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان رہا، اور 100 انڈیکس300 پواٸنٹس کمی سے 50 ہزار 800 پر آگیا جبکہ دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے ایک پھر سے سر اٹھانا شروع کردیا ہے، اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر 279.25 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا، اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ تاہم دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوگئی ہے اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی پوگئی، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1995 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

تاہم سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کی کمی ہوگئی ہے اور قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور، اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا کم ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار 200 روپے کا ہوگیا، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 355 روپے ہوگئی۔

Leave a reply