تیسری شادی کے متعلق صنم ماروی کا بیان سامنے آ گیا

0
179

پاکستان کی معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی نے اپنی تیسری شادی سے متعلق افواہوں تردید کردی

باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف گلوکارہ صنم ماروی نے اپنی تیسری شادی سے متعلق افواہوں تردید کردی اپنے ایک ویڈیو بیان میں گلوکارہ نے کہا کہ ان کی زندگی میں دیگر بھی کئی مسائل ہیں تاہم تیسری مرتبہ شادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اگر ایسا کچھ ہو گا تو سب سے پہلے اپنے مداحوں کو آگاہ کریں گی

صنم ماروی نے اپنے سابقہ شوہر سے درخواست کی کہ وہ ان پر رحم کریں اور انہیں جینے دیں

واضح رہے کہ صنم ماروی نے اپنے شوہر حامد علی سے خلع لینے کے لیے رواں سال 7 فروری کو لاہور کی فیملی کورٹ میں اپنے وکیل ایڈووکیٹ حامد مقبول کے توسط سے درخواست دائر کی تھی انہوں نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ ان کے تین بچے ہیں اور ان کا شوہر بچوں کے سامنے انہیں گالیاں دیتا اور مارتا پیٹتا ہے

گلوکارہ نے عدالت میں اپنا موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے 2009 میں حامد علی سے شادی کی تھی شادی کی کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ تبدیل ہو گیا تھا جبکہ وہ اپنے بچوں کی خاطر11سال شوہر کا ظلم برداشت کرتی رہی ہیں لیکن اب اور زیادہ تشدد اور گالی گلوچ برداشت نہیں کر سکتیں

گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کی درخواست دائر کردی

صنم ماروی اور حامد خان کے درمیان خلع ہو گئی

گولیاں کھا کر مرنے سے بہتر ہے علیحدگی اختیار کر لی جائے صنم ماروی

Leave a reply