سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا کمپنی بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب انہوں نے اس کمپنی کے نام کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبرساں ادارے میل آن لائن کے مطابق ڈونلڈٹرمپ جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے جا رہے ہیں اس کا نام ’ٹروتھ سوشل‘ (Truth Social)ہو گا ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی یہ نئی سوشل میڈیا کمپنی اس شعبے میں ٹوئٹر اور فیس بک جیسی بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کر دے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق ٹروتھ سوشل کا آغاز ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ(ٹی ایم ٹی جی)کے پلیٹ فارم سے کیا جا رہا ہے کمپنی کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ان کا مشن بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا مقابلہ کرنا ہے جو اپنی اجارہ داری کا فائدہ اٹھا کر امریکہ میں مخالف آوازوں کو دبا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے نئی سوشل ایپلی کیشن شروع کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسی دنیامیں رہ رہے ہیں جہاں طالبان کے بڑی تعداد میں ٹوئٹر اکاﺅنٹ موجود ہیں لیکن آپ کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش رکھا گیا ہے۔

فیٹف کا تین روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ برقرار

ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ جلد ہی میں ٹروتھ سوشل پر اپنا پہلا سچ شیئر کروں گا۔ ٹی ایم ٹی جی کی بنیاد اس مشن کے ساتھ رکھی گئی ہے کہ سب کی آواز کو جگہ دی جائے گی۔ مجھے خوشی ہے کہ اس کمپنی کے ذریعے میں بڑی ٹیک کمپنیوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکوں گا۔

دوسری طرف تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نئی سوشل میڈیا کمپنی قائم کرکے دراصل 2024ءمیں ہونے والے امریکی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں-

مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کل ملک بھر میں احتجاج کرے گی

Shares: