45 سال یا اس سےزائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے کی اجازت

0
45

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کومرد سرپرست کے بغیرعمرہ کرنے کی اجازت دے دی۔

باغی ٹی وی : سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 45 سال سے زائد عمر کی خواتین محرم کے بغیر عمرہ ادا کرسکیں گی۔

مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیر پہلا جمعہ، دس لاکھ نمازیوں کی شرکت

بیان کے مطابق محرم کے بغیر 45 سال یا اس سے زائد عمر کی ان خواتین کو عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا جو خواتین کے گروپ میں شامل ہوں گی۔

وزارت حج وعمرہ کے مطابق 45 سال سے کم عمر خواتین کو محرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس سے قبل کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کوبھی عمرہ ادا کرنے اورحرمین شریفین میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دی جا چکی ہے۔

خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت

جبکہ سعودی حکومت کی جانب سے زیادہ سے زیادہ نمازیوں کے عبادت اور زیارت کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع کی گئی ہے س سے مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش پیدا ہوگئی ہے اس طرح مسجد نبوی ﷺ میں اب 3 لاکھ 26 ہزار 429 نمازی عبادت کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ 2020 میں کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پابندیاں عائد ہونے کے باعث نمازیوں کی تعداد محدود تھیں تاہم اب مکمل گنجائش کے ساتھ مقدس مساجد میں عبادت کی اجازت ہو گی –

مسجد نبوی ﷺ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخلے پر عارضی پابندی

دریں اثنا دو سال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت دیدی گئی رواں برس ماہ رمضان کی مبارک سعادتوں کو عبادات اور اذکار سے سجانے کے لیے سعودی عرب میں مقدس مقامات کی خدمات پر مامور کمیٹی نے اہم فیصلے کیے گئے ان فیصلوں کے تحت رمضان المبارک میں عمرہ اور عبادات کی بغیر کسی پابندی کے مکمل اجازت دیدی گئی ہے اللہ کے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تمام کورونا سفری پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں-

مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع ،مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش

Leave a reply