مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان نے بناکسی نقصان کے 45 رنز بنا لیئے ہیں

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو با آسانی 62 رنز سے شکست دےکر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ آسٹریلیا کے 368 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 305 رنز بناسکی، عبداللہ شفیق 64 ، امام 70 رنز بناکر نمایاں رہے اور پاکستان کی رواں ورلڈکپ میں یہ دوسری شکست ہے، قومی ٹیم نے چار میچز کھیلے ہیں جس میں بھارت اور آسٹریلیا کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


جبکہ اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں بنا کسی وکٹ کے نقصان پر پاکستان نے 45 اسکور بنا لیئے تھے جبکہ اس سے قبل ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کی شاندار سینچریوں کی بدولت نے آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 368 رنز کا بڑا ہدف دے دیا تھا، واضح رہے کہ بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے اور پاکستان کے لیے 368 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

تاہم آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے کیا تھا، مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کے آغاز سے ہی پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی کی اور اپنی ٹیم کو پہاڑ جیسے شاندار رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی تاہم ہوا کچھ یو کہ میچ کے پانچویں اوور کی تیسری گیند پر اسامہ میر نے شاہین آفریدی کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کا کیچ چھوڑ دیا، جس کے بعد پہلی وکٹ پر شاندار شراکت قائم ہوگئی۔
نواز شریف کی دبئی میں اہم ملاقاتیں، آج دبئی سے پاکستان روانگی
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سری لنکن فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کی ملاقات
آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 339 رنز پر گرگئی،جوش انگلس 13 رنز بناکر آؤٹ
نواز شریف ،شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان استقبال کیلئے تیار ہے، شہباز شریف
ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباکا اسرائیل کیخلاف احتجاج،ڈونرز نے فنڈ بند کر دیئے
اس دوران اسامہ میر اور عبد اللہ شفیق کی ناقص فیلڈنگ کی بدولت کینگروز کو مزید جم کر کھیلنے کا موقع فراہم کیا اور آسٹریلوی اوپنرز نے زبردست بیٹنگ کی پہلے ڈیوڈ وارنر اور پھر مچل مارش نے سنچری اسکور کیں اور پہلی وکٹ پر 259 رنز کی شراکت قائم کی جو کہ پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra