وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاک فوج سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-

جبکہ اس سے پہلے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایوان صدر میں ملاقات کی ملاقات میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا آرمی چیف نے صدر مملکت کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا مسلح افواج ملک سے عسکریت پسندوں اور شرپسندوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات

اس موقع پر صدر مملکت نے سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع میں عسکریت پسندوں کے خلاف حالیہ کارروائیوں میں اپنی جانیں قربان کیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ ہر قسم کی مشکلات کے خلاف قومی سرحدوں کا دفاع کیا۔

مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کے انتہائی قریبی دوست سے ملاقات

قبل ازیں ایرانی وزیر داخلہ نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی ، ایرانی سرحدی گارڈز کے سربراہ احمد علی گودرزی اور پاکستان میں ایرانی اتاشی مصطفی قنبر پور اور پاکستانی فوج اور سکیورٹی فورسز کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایرانی وزیر داخلہ کے مابین اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات اور دونوں ممالک کے سرحدی امور اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا-

نواز شریف بیمار ہوکر گئے صحت یاب ہوکر لوٹیں گے،مولانا فضل ا لرحمان

Shares: