بینک اے ٹی ایم مشین اسکیمنگ کرکے شہریوں کولوٹنے والا گینگ گرفتار

0
78

راولپنڈی: پولیس نے بینک اے ٹی ایم مشین اسکیمنگ کرکے شہریوں کے لاکھوں روپے لوٹنے والے تین افراد پر مشتمل گینگ گرفتار کر لیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گینگ کے تمام افراد جدید ٹیکنالوجی میں تعلیم یافتہ ہے، ملزمان سے ٹریکنگ ڈیوائسز، بیٹریاں، سادہ اے ٹی ایم کارڈز سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد ہوا-

ایف آئی اے کی کاروائی،بلیک میلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ترجمان پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین اسکیمنگ میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار کیاہے،ملزمان عمران، فرحان اور خالد جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتے ہیں، ملزمان بینک کے باہر نصب اے ٹی ایم مشین اسکیمنگ ڈیوائس سے شہریوں کے پیسے لوٹتے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے ایک گاڑی، 3 موبائل فونز، نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان سائبر کرائم میں ریکارڈ یافتہ نکلے ہیں، مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

Olxکے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار

قبل ازیں ایف آئی اے سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے بلیک میلنگ ،جعلی اور غیر قانونی کام میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا ایڈیشنل ڈائریکٹر FIA/AHTC کراچی کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے آغا نور زمزمہ لین 7 دوسری منزل پر واقع ریاض الجنہ ٹریول اینڈ ٹورز پر چھاپہ مارکر ملزم نامزد نفیس حسین زیدی سید ولد ممتاز حسین اور سید عماد حسین ولد نفیس حسین زیدی کو گرفتار کرکے پاکستانی پاسپورٹ، جعلی سٹیمپ، سرٹیفکیٹس اور دیگر دستاویزات برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان پر مختلف ممالک میں ملازمت کے لیے مختلف افراد سے رقم بھی ہتھیانے کا مقدمہ درج کیا گیا-

اینٹی کرپشن افسر سے 350 تولے سونا برآمد

قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث شخص کے خلاف کامیاب کارروائی کی ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے آج چھاپہ مار کر ایف آئی آر نمبر 06/2022 میں ملزم سید حافظ احمد جان شاہ سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کو گرفتار کر لیا ملزم گوگل فوٹوز کلاؤڈ اسٹوریج میں بچوں کے فحش مواد کی بڑی مقدار کو اپنے قبضے میں رکھنے میں ملوث ہے۔ ڈیجیٹل آلات کو مناسب طریقے سے ضبط کر لیا گیا ہے اور تفصیلی تجزیہ کے لیے ڈیجیٹل فرانزک لیب کو بھیج دیا گیا-

چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن جاری

Leave a reply