تہران :بوشہرمیں 5.9 شدت کا زلزلہ، 5 افراد زخمی،اطلاعات کے مطابق ایران کےجنوبی صوبے بوشہر میں5.9 شدت کے زلزلے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے گھبرا کر ساحلی شہر بندر گناوہ میں لوگ گھبرا کرسڑکوں پر نکل آئے۔شہر میں دیواریں گرنے، دراڑیں پڑنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔

بوشہر کے جوہری توانائی پلانٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے جوہری پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، جوہری توانائی پلانٹ کا کام معمول کے مطابق جاری ہے۔

دوسری طرف ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں امدادی ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں اورنقصانات کا اندازہ لگانے کے ساتھ ساتھ امدادی کارروائیاں بھی کررہی ہیں‌

Shares: