باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں
اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، پانچ کاروائیوں میں 4 افراد گرفتار کر کے 206 کلو منشیات برآمد کر لی،پرانے ایئرپورٹ کے بالمقابل کورئیر افس سے مشکوک پارسل میں موجود 850 گرام آئس برآمد کر لی گئی،برآمدہ آئس گفٹ پیک ، غُباروں ، بالوں کے کلپ اور ٹوپیوں میں چھپائی گئی تھی۔ مذکورہ پارسل نیوزی لینڈ بھیجا جانا تھا۔ دوسری کاروائی میں فیض آباد راولپنڈی میں موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 1 کلو چرس برآمد کر لی گئی،راولپنڈی کا رہائشی مُلزم گرفتار کر لیا گیا، کوئٹہ سے ملتان منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پشین کے علاقے کان مہترزئی کے قریب گاڑی سے 186 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی، برآمدہ چرس گاڑی کے فرش میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔اوکاڑہ کے رہائشی دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے
جیکب آباد روڈ،سکھر پر گاڑی میں چھپائی گئی 10 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی، خیر پور کا رہائشی مُلزم گرفتار کر لیا گیا، جروبی زخا خیل خیبر کے غیر آباد علاقے سے 9 کلو چرس برآمد کی گئی، برآمدہ منشیات پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی تھی۔تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایکسائز پولیس روہڑی کی کارروائی ملزم عاطف علی سے 20 کلو گرام چرس برآمد کر لی،چرس ٹویوٹا کرولا نمبر BEC-830 سے برامد کی گئی ،ملزم کو اروڑ لنک روڈ نزد موٹر وے انٹر چینج تعلقہ روہڑی سے گرفتار کیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے
نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل
مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے
انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز
دوسری جانب شہر قائد کراچی میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں،ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم تھانہ منگھوپیر میں درج انسداد دہشت گردی کے مقدمہ الزام نمبر 535/2021 میں اشتہاری و مطلوب تھا۔ملزم کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں بھی شامل تھا۔ایس ایچ او منگھوپیر نے زیبوگوٹھ میں کاروائی کرکے ملزم شیر دین ولد واورے خان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے موقع پر 02 کلو 100 گرام فائن کوالٹی چرس اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی،ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی اسلحہ، منشیات اور موٹرسائیکل چوری سمیت دیگر 06 مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔گرفتار ملزم سے منشیات کی سپلائی حاصل کرنے والے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔