لاہورتھیٹرز میں 5 ماہ بعد رونقیں بحال،تماثیل تھیٹر میں گو کورونا گو کے نام سے اسٹیج ڈرامہ پیش

0
54

9 اگست کو پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ 10 اگست کو سنیما گھروں اور تھیٹروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد تھیٹرز کی رونقیں بحال ہوگئیں ہیں-

باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے سنیما گھروں اور تھیٹروں کو کھولنے کی اجازت کے بعد لاہورمیں 5 ماہ بعد تھیٹر کی رونقیں بحال ہوگئیں اور شہر کے مختلف تھیٹروں میں دعائیہ تقریبات اور مٹھائی کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا-

تھیٹروں پر عائد پابندی کتم ہونے کے بعد تماثیل تھیٹر میں گو کورونا گو کے نام سے اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا۔ ڈرامے میں نسیم وکی، شاہد خان، قیصر پیا سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔

اس موقع پر حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے انتظامات کو یقینی بنایا گیا تھا ہال میں آنے سے پہلے سینیٹائزر کا استعمال لازمی تھا جبکہ ماسک کے بغیر تھیٹر میں انٹری کی اجازت نہ تھی-

اسی طرح شہر کے تمام تھیٹروں میں حکومتی ایس او پیز پر عمل جاری ہے۔ تھیٹروں میں سیٹوں کے درمیان مناسب فاصلہ یقینی بنایا گیا ہے۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں گے-

واضح رہے کہ رواں ماوچ سے عالمگیر وبا کورونا کی وجہ سے تمام ثقافتی تعلیمی اور مذہبی سرگرمیوں سمیت شوبز سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد تھی جس کی وجہ سے تھیٹرز اور سینما گھر بھی بند تھے جس کی وجہ سے بے روزگار اور معاشی تنگی کا شکار ہونے والے فنکاروں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ انہیں تھیٹرز ھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ ان کو روزگار مہیا ہو سکے-

فنکاروں کی درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت نے 9 اگست کو کورونا وائرس سے مندرجیہ ذیل حفاظتی تدابیر کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ 10 اگست کو سنیما گھروں اور تھیٹروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی تھی-

معاشرتی دوری برقرار رکھنے کے لئے سینما گھروں اور تھیٹرز میں 6 فٹ کا فاصلہ لازمی کردیا گیا ہے۔ کسی بھی کسٹمر کو ماسک کے بغیر ریستوران اور تھیٹرز سینما ہالز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ماسک پہنے بغیر افراد کے سینما اور تھیٹر میں داخلے پر پابندی ہو گی۔اِن ڈور بند ہالز کی بجائے کھلے اوپن ایئر تھیٹرز کو ترجیح دی جائے۔

کسی بھی تقریب کا وقت 3 گھنٹے سے زائد ہرگز نہ رکھا جائے ہر شو کے بعد سینما یا تھیٹر کو ڈس انفیکٹ کرنا لازمی ہو گا -کسی بھی چیز کو غیر ضروری چھونے سے پرہیز کیا جائے-آن لائن ٹکٹنگ کو ترجیح دی جانی چاہئے-تھیٹر یا سینما ہال میں 40 فیصد کسٹمرز کو آنے کی اجازت دی جائے۔ہالز کی مناسب وینٹیلیشن کو یقینی بنائیں-صفائی ستھرائی اور ڈس انفیکشن کو یقینی بنانے کے لئے انٹر شو کا وقفہ کم از کم 60 منٹ کا ہونا چاہئے-

پنجاب حکومت نے ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ سینماؤں اور تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت دے دی

عید کے موقع پر علی ظفر کی جانب سے250 موسیقاروں کے خاندانوں میں نقد رقم تقسیم

کورونا کے باعث معاشی حالات کا شکار فنکار مزدوری کرنے پر مجبور

تھیٹر کو کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے فنکار عزت کی روٹی کما سکیں نسیم وکی کا حکومت سے مطالبہ

پانچ ماہ سے تھیٹر کا کاروبار بند،تھیٹر ایسوسی ایشن کا وفد چودھری برادران کے پاس پہنچ گیا

کورونا وائرس:علی ظفر کی سوشل میڈیا صارفین سے مالی مشکلات کا شکار فنکاروں اور دیگر عملے کے لئے مدد کی اپیل

Leave a reply