الیکشن کمیشن کا ایکشن،پانچ سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس،

0
39
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر پانچ سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان واپس لے لئے

سنی تحریک، قومی یکجہتی پارٹی، ہیومن رائٹس پارٹی کے انتخابی نشان واپس لئے گئے، پاکستان امن پارٹی اور آل پاکستان تحریک کے انتخابی نشان بھی واپس لے لیے گئے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر کمیشن نے پانچوں جماعتوں کو نوٹس جاری کیے تھے پانچوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے کمیشن میں کوئی پیش نہ ہوا ،انتخابی نشان واپس ہونے سے پانچوں جماعتیں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا پی پی 139ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ .الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے احترام میں گاوں سے صبح سویرے چلا ہوں میں حلقہ انتخاب میں رہتا ہوں فوتگی قل خوانیوں جانا ہوتا ہے میں نے کہیں بھی کوئی ترقیاتی سکیم کا اعلان نہیں کیا حلقے میں الیکشن کمیشن کے ڈی ایم او کا رویہ جانبدارانہ ہےصوبائی وزیر پروٹوکول کے ساتھ پھرتے اُن پر کوئی اعتراض نہیں آتا ،ہمارے سیاسی مخالفین گالیاں دیتے ہیں

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ڈی ایم او کے لیول پر کوئی اعتراض ہو تو آپ الیکشن کمیشن میں درخواست دیدیں ،الیکشن کمیشن ڈی ایم او کے خلاف کارروائی کر سکتا حکومتی مشنری انتخابات پر اثرانداز نہیں ہو سکتا ،رانا تنویر نے کہا کہ ڈی ایم او کو ہم نے متعدد بار درخواستیں دی ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوتی مجھے میری سیکورٹی واپس دلائی جائے ، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب ہمیں تحریری طور پر شکایات دیدیں ہم اُس کو دیکھ لیں گے،رانا تنویر حسین نے کہا کہ ضلع کی انتظامیہ میں ردو بدل کیا جا رہا ہے اس پر ایکشن لیں میں ہر اتوار کو حلقہ میں جاتا ہوں وہ مجھے روکتے ہیں ،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کر دی

الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے اکاوئنٹس کی چھان بین کا معاملہ ،الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے وکیل پیش نہیں ہوئے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے جونیئر وکیل پیش ہو ئے تحریک انصاف کے جونیئر وکیل نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی

Leave a reply