لاہور: ڈیفنس سی کے علاقے میں 55 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
باغی ٹی وی : ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے برکی کے علاقے میں واردات کی ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کینٹ ڈویژن میں ناکہ بندی کی گئی اور پیٹرولنگ کو الرٹ کیا گیا، ڈیفنس سی کے علاقے میں پہنچنے پر پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
چھ ڈاکوؤں کی مبینہ اجتماعی زیادتی:تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے
ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے ان کا اپنا ایک ساتھی ان ہی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، دوسری بائیک پر سوار دونوں ڈاکو بائیک پر اور تیسرا ڈاکو دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیدل فرار ہیں۔
ہلاک ڈاکو کی شناخت مدثر عرف بچھو کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بچھو گینگ کا سرغنہ تھا لاہور اور قصور پولیس کو مطلوب تھا مدثر نے 2017 میں نشتر کے علاقے میں دوران مزاحمت کانسٹیبل محمد اعظم کو شہید بھی کیا تھا۔
ہلاک ڈاکو راہزنی اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرکے ڈیڈ باڈی تحویل میں لے لی ہے، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کمسن بچی پر باپ اور سوتیلی ماں کا تشدد
قبل ازیں تاندلیانوالا میں دوران سفر خاتون کو اغوا کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کرنے والے ڈاکوفیصل آباد پولیس نے گرفتار کرلئے تھے پولیس ذرائع کا کہنا ےھا کہ تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے اور ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ، پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اس واقعہ کاایک ملزم فیصل فتیانہ واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا یہ انسانیت سوز واقعہ گزشتہ سال 17 ستمبر کی رات گیارہ بجے پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت اس متاثرہ خاتون کے خاوند ابرار کی مدعیت میں صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوا تھا
سیرکیلئے گئے سکول کے بچوں کی کشتی خانپور ڈیم میں ڈوب گئی
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او نے صرف کار ، زیور ، موبائل فونز اور رقم لوٹنے کا ذکر کیا جڑانوالا کا رہائشی ابرار بیوی ، بچوں اور بھائی کے ساتھ کار پر جا رہا تھا چک 343 کے قریب سڑک پر ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے گاڑی روک لی ، اس وقت سفید کار میں بٹھا کر آنکھوں پر پٹیاں اور رسیوں سے ہاتھ باندھ دیئے ۔ گڑھ میں ڈیرے پر ابرار ، تین کمسن بچوں ، بھائی کو الگ کمرے میں بند کیا ڈاکو رات بھر 25 سالہ خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔ علی الصبح ڈاکو متاثرہ خاندان کو شیرازہ پل کے نیچے چھوڑ گئےخاتون کی نشاندہی پر ڈیرے پر چھاپہ مار کر زیادتی کے پانچ ملزم پکڑے گئے گرفتار ڈاکوؤں نے درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا –