عدالت عظمیٰ میں 52 ہزار 481 مقدمات اب تک زیر التواء
سپریم کورٹ نے زیرالتواء مقدمات کی ایک مرتبہ پھر تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق تین مارچ 2023ء تک زیر التوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کرگئی. جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے موصول اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ تین مارچ 2023 تک زیرالتواء مقدمات کی تعداد 52 ہزار 481 ہے، جن میں سے مجموعی طور پر متفرق درخواستوں کی تعداد 3958 ہے۔
سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کو بریک نہ لگ سکی، عدالت عظمٰی میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 53 ہزار 266 ہوگئیhttps://t.co/yH0oReLc6C #SupremeCourt #PendingCases #3monyhsCourtHolidays @MolawPK @MalBokhari @salmanAraja pic.twitter.com/nW4BIPoVn0
— Sahafi.Online (@SOnlinepak) November 19, 2021
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس اعتراضات کیخلاف 400 اپیلیں جبکہ انسانی حقوق کے مقدمات میں 17 متفرق درخواستیں زیر التواء ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے بنچز تشکیل دینے کے فیصلے میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 56 ہزار سے زائد لکھی گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت
صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
آج کی نسل سیکھی سکھائی ہے سینئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر یونس بٹ
مودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دے دیا
پاکستان میں غربت بھارت کےمقابلے میں بظاہر نہیں نظر آتی،جاوید اختر
مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
خیال رہے کہ 2021 میں سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی عدالت عظمٰی میں تعداد 53 ہزار 266 ہوگئی تھی. جبکہ اس پر بہت سارے صارفین نے کہا کہ یہ تعداد 2021 کی نسبت اب کم ہوئی ہے البتہ یہ یہ کم نہیں مگر کم ہوئی ہے لہذا اس تعداد کو مزید کو کم ہونا چاہئے اور عدالتوں کو انصاف بروقت مہیا کرنا چاہئے÷