ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی 500 سے زائد وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار

0
35
ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی 500 سے زائد وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار

ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی 500 سے زائد وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بلال کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پرسیکٹر5 ای میں بڑی کارروائی کی

پولیس نے کاروائی کے دوران جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 6 رکنی گینگ گرفتار کر لیا، انتہائی مطلوب گروہ سرغنہ جعلی پولیس اہلکار عدنان بھی دھرلیا گیا .گرفتار ملزمان میں سرورکمانڈو،عامر، اخترلڈو، طلحہ ڈانسر اور ساحل جباربھی ملزمان میں شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے 6 پستول، 16 موبائل فون برآمد کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے سونے کے زیورات اور کیش رقم بھی برآمد ہوئی،دوران تفتیش گروہ سرغنہ عدنان عرف پولیس والا نے اہم انکشافات کیے ،گرفتار ملزم شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپورسے تعلیم یافتہ ہے ملزم کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے 2 گروہ چلاتا تھا عدنان نے سکھر سے 8 ہزار روپے میں پولیس کا جعلی کارڈ بنوایا ملزم سکھر میں 6 ماہ تک پی کیوآر میں تعینات تھا سکھرایم ٹی ورکشاپ میں اہلکار امداد حسین نے جعلی کارڈ بنا کردیا عدنان پولیس کا جعلی کارڈ بچاو کے لیے استعمال کرتا تھا ملزم وارداتوں کے لیے پستول 6 سے 8 ہزار کرایے پر بھی دیتا تھا ملزم کراچی میں ٘مختلف جگہوں پر سیکیورٹی گارڈ بھی تعینات رہا ملزم نے جولائی میں اللہ والا چورنگی سے موٹرسائیکل چوری کی موٹرسائیکل چلانے کے لیے جعلی ایفیڈیوٹ سوک سینٹر سے بنوایا چوری شدہ موٹرسائیکل کا جعلی لیٹر ساڑھے چار سو میں بنوایا ملزمان سے برآمد شدہ موبائل مختلف علاقوں سے چھینے گئے ہیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے ہتھیاروں کا فارنزک کروایا جائے گا ملزمان سے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

ویڈیو:ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

دوسری جانب پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے محمود آبادسے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کے سرغنہ مست علی سراج عرف پنٹی اور محمد اکرم عرف ڈانسر کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی 500 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ 21 مئی 2022 کو محمود آباد نمبر 4 میں واقع ایک الیکٹرانکس کی دوکان پر ملزمان کو ڈکیتی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کوبمعہ برآمد شدہ اسلحہ مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Leave a reply