چھ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کے دوسرے گروپ کی مانچسٹر روانگی کا شیڈول آ گیا

0
37

دوسرے گروپ کی مانچسٹر روانگی سے متعلق اپ ڈیٹ سامنے آ گئی

چھ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ 3 جولائی بروز جمعہ کو قومی ائیر لائن کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوگا۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز پر سفر کرنے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

مانچسٹر پہنچنے کے بعد یہ چھ کھلاڑی بذریعہ بس وورسٹر روانہ ہوجائیں گے۔ جہاں ای سی بی ٹیسٹنگ پروگرام کے زیراہتمام کوویڈ19 ٹیسٹنگ میں منفی رزلٹ دینے پر انہیں اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کرلیا جائے گا۔

ان کھلاڑیوں کی ری ٹیسٹنگ 29 جون بروز پیر کو ہوئی تھی۔ اس سے قبل 26 جون کو ہونے والی ٹیسٹنگ میں بھی ان 6 کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

دورہ انگلینڈ پر موجود قومی اسکواڈ کا پہلا ٹریننگ سیشن،اسپنر ظفر گوہر اور فزیو کلف ڈیکن کی ٹیسٹ رپورٹ بھی آ گئی

Leave a reply