جلاؤ گھیراؤ سمیت نو مئی کے چھ مقدمات میں اسد عمر، قریشی کی ضمانت میں توسیع

عدالت نے پولیس سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے
0
60
asad umar

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت،جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت نو مئی کے چھ مقدمات پر سماعت ہوئی

شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کا حکم جاری کر دیا گیا، علیمہ خانم اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کا حکم بھی جاری کر دیا گیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ،سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ایڈوکیٹ رانا مدثر عمر نے دلائل دئیے ،وکیل نے عدالت میں کہا کہ ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ہیں عدالت ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے، شاہ محمود قریشی ، علیمہ خانم ،عظمی خان اور اسد عمر کسی بھی واقع میں ملوث نہیں ہیں ،

سیاسی رہنما شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ،علیمہ خانم اور عظمی خان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پہنچے ،عدالت نے پولیس سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں

Leave a reply