ایک طرف طلبا چین میں پھنس گئے تو دوسری طرف سیلابی پانی میں ڈوبنے سے 6 طلباء جاں بحق

0
38

سماٹرا:ایک طرف طلبا چین میں پھنس گئے تو دوسری طرف سیلابی پانی میں ڈوبنے سے 6 طلباء جاں بحق،اطلاعات کےمطابق 6 طلبا ءطوفانی بارش کے باعث سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں دریا کے کنارے ٹریکنگ کرتے ہوئے 6 طلبا ءطوفانی بارش کے باعث سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق جبکہ 24زخمی اور 5 لاپتہ ہوگئے۔

انڈونیشیا کے ادارہ برائے بحالی سانحہ متاثرین کے ترجمان اگوس ویبو کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ملک کے ثقافتی مرکز ٰیوگیاکاترہ میں 250 طلباءکے گروپ میں سے 6 طلباء سیلابی پانی کی تیز رفتار لہر کی نذر ہوگئے ۔اس کے علاوہ 24 طلباءزخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مقامی ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جبکہ 5 طلباء لاپتہ ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی انڈونیشین جزیرے سماٹرا میں سیلابی ریلے کے باعث پیدل چلنے والے افراد کے لیے بنائے گئے پل کے گرنے سے نو طلباءدریا میں ڈوب گ کر جاں بحق ہوگئے تھے۔پپدل چلنے والے افراد کے لیے بنایا گیا پل دریا میں آنے والے زوردار سیلابی ریلے کو برداشت نہ کر سکا۔

یہ بھی یاد رہےکہ ایک طرف بڑی تعداد میں انڈونیشین طلبا چین میں اس وقت پھنسے ہوئے ہیں تو دوسری طرف ڈوبنے سے ملک میں اس وقت بڑی پریشانی کی کیفیت برپا ہے

Leave a reply