ریاض: سعودی عرب 7 سال کی عمر تک کے بچوں کو بھی عمرہ ادائیگی کی مشروط اجازت دے دی۔

باغی ٹی وی : عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کی اجازت کے بعد اب 7 سال یا اُس سے زائد برس کے افراد عمرہ ادا کر سکتے ہیں تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ایسے افراد کو توکلنا ایپلی کیشن پر اپنی ویکسین سے متعلق تفصیلات درج کرنا ہو گی۔


حرمین ذرائع کے مطابق کورونا صورت حال بہتر ہونے کے بعد عمر کی حد کو مزید کم کیا جائے گا، جس کے تحت 5 سال تک کے بچوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہو گی۔

این سی او سی نے کی بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے پالیسی پر نظرثانی

رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے شرائط میں مزید نرمی کرتے ہوئے کسی بھی شخص کو 10 روز میں ایک عمرہ کرنے کی اجازت بھی دے دی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ سے وزارت نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے کورونا ایس او پیز میں نرمی کا اعلان کیا ہے اور مکمل ویکسین کروانے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ کی پابندی ختم کردی ہے۔

عالمی خبر رسان اداری کے مطابق ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے قومی ادارے نے ملک کے متعلقہ اہم اداروں کے ساتھ یکجہتی سے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ سے کورونا ایس او پیز میں نرمی شروع کی جائے گی انڈیا اور پاکستان سے اب دبئی اور شارجہ جانے کے لیے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ لازمی نہیں بیان میں کہا گیا کہ ’بند مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی اور کھلے مقامات پر اختیاری کردیا گیا ہے۔

کوویڈ 19 کے بعد دنیا کو جلد ایک اوروبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،بل گیٹس

کورونا کے متاثرین سے ملنے والوں کے لیے ہاؤس آئسولیشن کی پابندی ختم کی جا رہی ہے، البتہ سرکاری ملازمین کے لیے یہ بات ضروری ہو گی کہ وہ کورونا کے مریض سے ملنے کی صورت میں پانچ دن کے اندر دو مرتبہ پی سی آر ٹیسٹ کرائیں دونوں کے درمیان 48 گھنٹے کا وقفہ رکھنا ہوگا۔ قومی ادارے نے بیان میں کہا کہ متاثرین کے حوالے سے ہاؤس آئسولیشن جاری رہے گی اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

ادارے نے فیصلہ کیا ہےکہ ’کورونا وبا سے قبل اذان اور تکبیر کے درمیان جتنا وقت دیا جاتا تھا اب اسے بحال کردیا گیا ہےئ مساجد میں قرآن کریم کے نسخے بھی خاص تعداد میں دوبارہ رکھ دیئے جائیں گے البتہ ہر نماز کے بعد قرآن پاک کے نسخوں کو سینیٹائز کیا جائے گا مساجد میں نمازیوں کے درمیان ایک میڑ کا سماجی فاصلہ برقرار رہے گا۔

بیان کے مطابق ’بیرون ملک سے امارات آنے والوں سے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی پابندی برقرار رہے گی اور ان سے کیو آر کوڈ کے ساتھ مصدقہ ویکسینیشن سرٹیفیکٹ طلب کیا جائے گا ایسے افراد سے جنہوں نے ویکسین کی خوراکیں نہ لی ہوں ان سے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ طلب کی جائے گی۔

امارات میں سیاحتی اور کاروباری اداوں میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم کی جا رہی ہے البتہ بند مقامات پر حفاظتی ماسک استعمال کرنے ہوں گے ہرعمر کے لوگوں کے لیے سپورٹس سرگرمیاں بھی بحال کی جا رہی ہیں، شائقین پر گرین پاس یا پی سی آر کی رپورٹ طلب کی جاتی رہے گی۔

اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام…

Shares: