مزید دیکھیں

مقبول

بریف کیم سافٹ وئیر کے ذریعے ماہ اپریل کے دوران 700 ای چالان جاری

بریف کیم سافٹ وئیر کے ذریعے ماہ اپریل کے دوران 700 ای چالان جاری
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بریف کیم سافٹ ویئر کی مدد سے مختلف مجرمانہ سرگرمیوں اور ای چالان نادہندہ 11 گاڑیوں کی برآمدگی کو یقینی بناتے ہوئے مختلف تھانہ جات میںمنتقل کیا، سافٹ وئیر کی مدد سے مجرمانہ سر گرمیوں میں ملوث اشخاص کو مجمعے میں پہچاننے اورخود کار نظام سے نمبر پلیٹس کو پڑھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس سیف سٹی بریف کیم سوفٹ وئیر موثر انداز میں کام کررہا ہے،ماہ اپریل کے دوران بریف کیم سوفٹ وئیر نے مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 700ای چالان جاری کئے،جن میں لین کی خلاف ورزی،زیبرا کراسنگ اور سگنل کی خلاف ورزیاں شامل ہیں،اس سلسلے میں سیف سٹی اسلام آباد میں موجود ہر ایک سافٹ ویئرکا مقصد شہریوں کو سہولیات میسر کرنا ہے، بریف کیم سافٹ ویئر کا مقصد جہاں لاکھوں لوگوں میں موجود مجرم کو پہچاننا ہے وہیں پر چوری شدہ گاڑیوں کا الرٹ بھی جاری کرنا ہے اب تک بریف کیم سافٹ ویئر کی مدد سے مختلف مجرمانہ سرگرمیوں اور ای چالان نادہندہ 11گاڑیوں کی برآمدگی کو یقینی بناتے ہوئے مختلف تھانہ جات میں منتقل کیا، جن میں 06 گاڑیاں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث اور 05 گاڑیاں ای چالان نادہندہ تھیں،

بریف کیم نہ صرف وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے چوری شدہ گاڑیوں کے الرٹس جاری کرتا ہے بلکہ پاکستان بھر سے چوری شدہ گاڑیاں اگر اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوں تو انکے الرٹس بھی جاری کرتا ہے،اسی طرح مجرمانہ سر گرمیوں میں ملوث اشخاص کو مجمع میں پہچاننے اورخود کار نظام کے حامل کیمرہ جات کی طرح گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کو پڑھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے ،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس سیف سٹی پراجیکٹ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور وفاقی دارلحکومت میں موثر سرویلنس اور مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،سی پی او سیف سٹی اسلام آباد نے کہاکہ سیف سٹی اسلام آباد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ مصروف عمل ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو عوام کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی

سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

 سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan