77 وزرا میں 20 بغیر محکموں کے ہیں. شیخ رشید

0
46

77 وزرا میں 20 بغیر محکموں کے ہیں. شیخ رشید

معیشت کی حالت ٹھیک نہیں ،عوام کو پریشانی کا سامنا ہے، ملک میں کاروباری افراد کو مسائل کا سامنا ہے جبکہ 77 وزرا میں 20 بغیر محکموں کے ہیں، محکمو ں کے پاس تنخواہ دینے کے لیے پیسے ہی نہیں ہیں۔ عوام اور دنیا کو علم ہے اس حکومت نے جانا ہے، ایک ارب ڈالر تو اسحاق ڈار ہی ختم کریں گے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ خود کو ثابت کریں، اسمبلی میں کوئی کشش نہیں، سیاست کا فائنل راونڈ جاری ہے۔

ن لیگ کے حالات ہم سے زیادہ خراب ہیں، موجودہ صورتحال سے ن لیگ کا بہت نقصان ہوا ہے، لال حویلی سے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ اس سے قبل سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ؛ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئےاُتنی آسانی سےواپس نہیں آئیں گے وزراکی تعداد76 .20بےمحکمہ25 نے گوشوارےجمع نہیں کروائےگردشی قرضہ ہوشرباءسطح تک پہنچ گیاہےاکتوبرنومبرمیں آرپارہوکےرہے گا. انہوں نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ یہ حکومت بہت جلد جانے والی ہے ور یہ فلفور الیکشن کا اعلان کریں گے.
جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف
اسلام آباد:عمران خان کا خاتون صحافی کےسوال پردوسری خاتون صحافی کے بارے میں انتہائی نامناسب جواب
پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

Leave a reply