آٹھ ہزار سے زائد بھارتی شہری بیرون ممالک کی جیلوں میں قید
آٹھ ہزار سے زائد بھارتی شہری بیرون ممالک کی جیلوں میں قید ہین، عرب امارات میں سب سے زیادہ بھارتی قیدی، سعودی عرب میں دوسرے نمبر پر، بھارتی شہریوں کے بیرون ممالک جیلوں میں قید کے حوالہ سے اعدادوشمار راجیہ سبھا میں پیش کئے گئے
راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ وی مرلی دھرن نے بیرون ممالک بھارتی قیدیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک کی جیلوں میں آٹھ ہزار چار سو سینتین قیدی موجود ہیں، یو اے ای میں سب سے زیادہ 1966 بھارتی قیدی ہیں، سعودی عرب میں 1362 بھارتی شہری جیلوں میں ہیں، نیپال میں 1222 بھارتی شہری جیلوں میں ہیں،
راجیہ سبھا میں بتایا گیا کہ بھارت نے 31 ممالک کے ساتھ سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں، کئی ممالک سے قیدیوں کو سزا مکمل کرنے کے لئے بھارت لایا جاتا ہے، جن ممالک نے قیدیوں کے تبادلے کے حوالہ سے معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں ان میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بحرین، بوسنیا، روس، سعودی عرب، قطر، اسپین، ترکی، اسرائیل، ایران، فرانس، کویت، مالدیپ. اٹلی، یو اے ای، ویتنام و دیگر شامل ہیں،
راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ وی مرلی دھرن نے تحریری جواب میں کہا کہ بھارت بیرون ممالک میں قید شہریوں کو واپس لانے کے لئے کوشش کر رہا ہے، امید ہے جلد اس میں کامیاب ہو جائیں گے،
جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار
جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش