کراچی میں 8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار

0
132

کراچی: کمسن بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن الطاف نگر سے 8 سالہ مدثر کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شک کی بنا پر قتل کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران بچے سے زیادتی اور اُسے قتل کرنے کا اعتراف کیا-

شوہرنےبیوی کو بھوکا پیاسا رکھ کرموت کی نیند سلا دیا

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کوعباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل رپورٹ میں اُس سے زیادتی ثابت ہوئی اور معلوم ہوا کہ اُس کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے کمسن مدثر کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا تھا، گرفتار ملزمان میں شامل اصغر نے اپنی بہن کے گھر یوسف گوٹھ میں لے جا کر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جرم کو چھپانے کے لیے کمسن بچے کو قتل کیا پھر لاش کو خالی پلاٹ پر جھاڑیوں کے قریب پھینک کر فرار ہونے کا بھی اعتراف کیا۔

پولیس حکام کے مطابق میڈیکل رپورٹ سے قبل ملزمان نے بیان دیا تھا کہ مقتول مدثر نے ہمیں پیٹرول چوری کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا جس پر ہم نے اُسے قتل کیا۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مدثر اپنی بہن کے ساتھ گھر سے نکل کر کھیل رہا تھا اس دوران 2 افراد نے لڑکی کو پیسے دے کر چیز لینے بھیجا اور وہ جب واپس آئی تو بھائی سمیت تینوں غائب تھے، بعد ازاں اہل خانہ نے بچے کو تلاش کیا تو 45 منٹ کے بعد 8 سالہ مدثر کی گلے میں پھندا لگی لاش جھاڑیوں سے برآمد ہوئی۔

کالج کی طلبا کو ہراساں کرنے والا وین ڈرائیور گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز کنٹونمنٹ ہسپتال کے واش روم میں دو کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، جن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا انکی عمر نو اور گیارہ برس ہیں، دونوں بچیاں غبارے بیچتی تھیں انہں ملزم غلام مرتضیٰ نے ہسپتال کے واش روم میں لے جا کر زیادتی کی، دونوں بچیاں آپس میں رشتے دار بھی ہیں-

پولیس نے ملزم کو گرفتار بھی کر لیا پولیس کے مطابق دونوں بچیوں کا میڈیکل ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے، جلد رپورٹ آ جائے گی،دوسری جانب ترجمان کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم غلام مرتضیٰ مریض بن کر ہسپتال آیا تھا۔ ملزم نے اسپتال کے ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے واش روم میں بچیوں سے زیادتی کی ہسپتال میں تعینات کنٹونمنٹ ویجلینس ملازمین نے ملزم کوپکڑا-

ہستال کے واش روم میں غبارے بیچنے والی دو کمسن بچیوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

Leave a reply