آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
سبزازار پولیس کی کاروائی ،8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ صف ملزم گرفتار کر لیا گیا
سید پور کی رہائشی 8 سالہ مصباح گھر سے کھیلنے نکلی،درندہ صف ملزم ابو وقاص عرف کاشی نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزم ابو وقاص عرف کاشی کو فوری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن نےایس ایچ او سبزازار تیمور عباس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین و بچوں کو ہراساں،تشدد اور زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہسپتال میں بیہوش خاتون مریضہ سے نازیبا حرکات کرنیوالا گرفتار
دوسری جانب لاہور میں بیہوش خاتون مریضہ سے نازیبا حرکات کرنے والے اسپتال کے عملے کے رکن کو گرفتار کرلیا گیا، گارڈن ٹاؤن کے نجی اسپتال میں متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ علاج کروانے آئی تھیں۔ خاتون کوٹریٹمنٹ کے لیے تھوڑی دیر کے لیے بے ہوش کیا گیا تھا، اسپتال کے عملے کے رکن نے خاتون کے شوہر کوان کے ہوش میں آنے تک کمرے سے باہر انتظار کرنے کو کہا،خاتون کے شوہر نے کچھ دیر بعد جا کر دیکھا تو اسپتال کا اسسٹنٹ بے ہوش خاتون سے نازیبا حرکات کررہا تھا، متاثرہ خاتون کے شوہر نے یہ دیکھ کر شور مچایا اور فورا 15 پراطلاع دی اس دوران ملزم فرار ہوگیا۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی جانب سے پولیس کو موقع پر بھجوایا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
فیکٹریوں میں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹنے والا چار رکنی گینگ گرفتار
دوسری جانب مانگا منڈی پولیس کی بڑی کارواٸی فیکٹریوں میں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان واردات میں لوٹنے والا چار رکنی گینگ گرفتار کر لیا.ملزمان لوگوں کی فیکٹریوں میں گھس کر واردات کرتے تھے ،ملزمان میں گینگ کا سرغنہ رضوان عرف کالی، جاوید ،یاسین ،اور فاروق شامل ہیں. ملزمان تھانہ سندر میں دفعہ 392 رابری کی آیف ای ار میں بھی مطلوب تھے . ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 9 لاکھ مالیت کی 20 عدد ڈائی ، سپیر پارٹ اور لوڈر رکشہ برآمد ہوا ہے.ملزمان سے 1عدد پستول ،گولیاں اور میگزین بھی برآمد ہوئی ہے.ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیا
گھریلو جھگڑے پر والدہ کا قتل،ملزم گرفتار
کوٹ لکھپت پولیس کی کارروائی، قتل کا مرتکب اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا،ملزم۔کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ضلع قصور سے گرفتار کیا، ملزم 15/1/2024 کو رحمت پارک میں واقع اپنے گھر میں والدہ کو قتل کرکے فرار ہو گیا تھا ،45 سالہ رضیہ بی بی کو بیٹے عبداللہ نے باندھ کر پہلے تشدد کیا پھر چھری کے وار سے قتل کردیا،ولد اشفاق کی مدعیت میں ملزم کیخلاف تھانہ کاہنہ میں واقعہ کا مقدمہ درج ہے .ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،
بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان
بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف
بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا
دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔
بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،
بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید
ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل
ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل
شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل
شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید
بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار