مزید دیکھیں

مقبول

کراچی سمیت سندھ میں بدستور گرمی جاری

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی...

سپریم کورٹ،ٹرانسفر ہونے والے ججز کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ...

اسلام آباد،پنجاب، خیبر پختونخوا کے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے...

سیالکوٹ: پسرور میں انتظامیہ کا بڑا آپریشن، ناجائز تجاوزات کا صفایا

سیالکوٹ(باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض): اسسٹنٹ کمشنر پسرور...

پشاور ہائیکورٹ سے عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ...

بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ،جس دوران دہشت گردوں کا سرغنہ جہنم واصل اور 2 بہادر جوان شہید ہوگئے.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نےبونیر میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران دہشت گردوں کا سرغنہ، انتہائی مطلوب دہشت گرد جہنم واصل ہو گیا جبکہ اسکے دو ساتھی دہشت گرد زخمی ہو گئے،ہلاک دہشت گرد کی شناخت سلیم عرف ربانی کے طور پر ہوئی، جہنم واصل ہونے والا دہشت گرد سلیم عرف ربانی سیکیورٹی فورسز کےخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، سلیم بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا، حکومت نے اس کے سر قیمت 50 لاکھ مقرر کر رکھی تھی،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہو گئے ہیں،شہدا میں حوالدار مدثر محمود اور لانس نائیک حسیب جاوید شامل ہیں،حوالدار مدثر محمود شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے،انہوں نے16 سال تک پاکستان آرمی میں ذمہ داریاں سرانجام دیں،انہوں نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں،لانس نائیک حسیب جاوید شہید کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ سے ہے، انہوں نے 5 سال تک پاکستان آرمی میں ذمہ داریاں سرانجام دیں،لانس نائیک حسیب جاوید شہید نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

مٹی کے بیٹوں کی لازوال قربانیاں پوری قوم کیلئے فخر کا باعث ہیں،وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بونیر میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پزیرائی کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بونیر میں پاک فوج کے بہادر جوانوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ملک دشمنوں کو جہنم واصل کیا، مجھ سمیت پوری قوم وطن کے بہادر جوانوں کی جرآت پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، وزیر اعظم نے آپریشن کے دوران لانس حوالدرا مدسر محمود اور لانس نائیک حسیب جاوید کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا،وزیرِ اعظم نے شہداء کیلئے مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ مٹی کے بیٹوں کی لازوال قربانیاں پوری قوم کیلئے فخر کا باعث ہیں، پوری قوم دھشتگردی کی جنگ میں افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک اسکے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan