کمشنر لاہور کی سربراہی میں ایک وفد کیمروں کے سامنے زمان پارک کی تلاشی لے گا

پنجاب کے نگران وزیرِ اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ کل کمشنر لاہور کی سربراہی میں ایک وفد زمان پارک جا کر ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں زمان پارک کی تلاشی لے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عامر میر کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں 4 نہیں 40 دہشت گرد ہیں اس لیے کم از کم 400 پولیس اہلکار زمان پارک جائیں گے۔ جبکہ قبل ازیں سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) حسن جاوید کا کہنا تھا کہ زمان پارک سے فرار ہونے والے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسی طرح ترجمان پنجاب حکومت نے بھی کہا تھا کہ فرار ہونے کی کوشش، زمان پارک سے 8 دہشت گرد گرفتار جبکہ لاہور پولیس نے زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تمام گرفتار دہشتگرد کورکمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث تھے علاوہ ازیں گرفتار دہشت گردوں کی شناخت پہلے ہی کی جا چکی تھی.

جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں میں سے 30 سے 40 لوگ زمان پارک میں موجود ہیں جنہیں 24 گھنٹے کے اندر پولیس کے حوالے کردیا جائے بصورت دیگر زمان پارک پر آپریشن کرکے انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئر عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ میرے لیے بھی فائدہ مند بات ہے، اگر آپ نے زمان پارک میں آنا ہے، تو سرچ وارنٹ لیکر آئیں۔

دوسری طرف پنجاب حکومت کی جانب سے زمان پارک میں موجود افراد کی گرفتاری کے لیے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی تھی، اب زمان پارک جانے والے تمام راستے بند ہیں۔ پولیس نے رکاوٹیں لگا کر دھرم پورہ پل کو بھی بند کر دیا گیا اور دھرمپورہ پل پل پولیس کی بھاری نفری پہنچ چکی ہے۔ راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُدھر پنجاب حکومت نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا تاہم حکومتی ڈیڈ لائن کے باوجود پی ٹی آئی قیادت نے شرپسندوں کو پولیس کے حوالے نہیں کیا۔ مزید برآں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی سول لائنز حسن جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ 30 سے 40 لوگ زمان پارک میں موجود ہیں، 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے، زمان پارک میں تاحال شرپسند افراد موجود ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ آپریشن سمیت دیگر معاملات کے فیصلے اوپر کی سطح پر کیئے گئے ہیں، آپریشن سے متعلق فیصلہ اعلی افسران کے حکم پر ہوگا، راستوں کی بندش سے عوامی تکلیف کا اندازہ ہے، امید کرتا ہوں جلد تمام راستے کھل جائیں گے۔

Shares: