اسی سالہ بزرگ نے کیا 65 سالہ خاتون کا ریپ

0
49

اسی سالہ بزرگ نے کیا 65 سالہ خاتون کا ریپ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 80 سالہ بزرگ کی 65 سالہ خاتون سے زیادتی پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے جبل پور میں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا ہے، پولیس کے مطابق ناگپور کے علاقے امراوتی میں 65 سالہ بزرگ خاتون کرائے کے مکان پر اکیلی رہ رہی تھی ، چند ماہ قبل اسی علاقے میں ایک اسی سالہ بزرگ سے انکی جان پہچان ہو گئی، پھر وہ بزرگ خاتون کے گھر آنے جانے لگے ،اس دوران ملزم نے خاتون سے کئی بار اس کے منع کرنے کے باوجود بھی جسمانی تعلقات قائم کیے اور خاتون کو خاموش رہنے کو کہا

65 سالہ خاتون ملزم کی جانب سے بار بار جنسی تعلقات قائم کرنے کے رویے سے تنگ آ گئی اور تھانے پہنچ گئی، خاتون نے جب پولیس کو مدعا بتایا تو پہلے پولیس نے مذاق سمجھا بعد ازاں خاتون کا میڈیکل کروایا گیا تو رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 80 برس ہے اور اسکا نام جوالا سنگھ ہے، ملزم نے خاتون کے ساتھ جو اکیلے رہتی تھی ہمدردی جتائی اور پھر زیادتی کرتا رہا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں تاہم ابھی تک ملزم فرار ہے اور پولیس گرفتار نہیں کر سکی

دوسری جانب اسی علاقے میں 15 سالہ لڑکی نے اپنے بچے کو قتل کر دیا، بچے کو مارنے کے بعد ماں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال لے گئی، ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس موقع پر پہنچی،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ثابت ہوا کہ بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ ماں نے ہی بچے کو قتل کیا ہے،ماں نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسکی ابھی تک شادی نہیں ہوئی تھی اور اسکی ایک لڑکے کے ساتھ دوستی تھی، اس دوران بچہ ہو گیا ، جس لڑکے کی وجہ سے بچہ ہوا اس نے ساتھ چھوڑ دیا تو اسلئے میں اس بچے کو اکیلا نہیں پال سکتی تھی،

@MumtaazAwan

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنیوالا جج گرفتار

نوکری کے بہانے خاتون سے زیادتی کرنیوالے جج کو جیل بھجوا دیا گیا

https://baaghitv.com/nojvan-larakay-say-ziadit-karnay-wala-mulzmimpoie-k-hatahay-charh-gayaya/

Leave a reply