سپین:ایک دن میں849 جاں بحق،دنیا بھرمیں40ہزارافراد ہلاک، مرنے والوں کی رفتارتیز،روزانہ سیکڑوں نہیں ہزاروں مرنے لگے

0
60

اسلام آباد :اسپین میں ایک دن میں 849 جاں بحق ، دنیا بھر میں 40ہزارافراد ہلاک ، اب روزانہ سیکڑوں میں نہیں ہزاروں میں مرنے لگے ،اطلاعات کے مطابق دنیا کی زندگی اس وقت داو پرلگی ہوئی ہے ادھرذرائع کےمطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 8لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور اسپین میں ایک دن میں 849اموات کے نتیجے میں دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 40ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ادھرکرونا سے متاثرہونے والوں کی تعداد بھی بڑی تیزی سےبڑھ رہی ہے، رات گئے تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 8لاکھ 23ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

کرونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے بارےمیں کہا جارہا ہے کہ امریکا میں 9/11 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں ، وائرس سے اب تک سب سے زیادہ کیسز امریکا میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں ایک لاکھ 65ہزار افراد متاثر جبکہ 3ہزار 400 سے زائد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔چین سے دوگنا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد امریکا نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پابندیاں مزید سخت کردی ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں اس میں مزید سختی کا امکان ہے۔

امریکا میں اب مرنے والوں کی تعداد 9/11 کے حملوں سے بھی بڑھ چکی ہے اور اب تک 3ہزار 400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جہاں 9/11 حملوں میں 2ہزار 977افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ امریکا میں مرنے والوں کی تعداد چین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

اب تک دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں 11ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اٹلی میں وائرس کا گڑھ تصور کیے جانے والے شمالی علاقے لومبارڈی ایک دن میں 381ہلاکتیں ہو چکی ہیں جس سے صرف اس علاقے میں 7ہزار 199 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اٹلی میں مجموعی ہلاکتوں میں واضح کمی ہوئی ہے اور گزشتہ 24گھنٹے میں 458افراد ہوئے اور یہ 25مارچ کے بعد ایک دن میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔میلان سمیت مذکورہ علاقے میں 43ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد بھی ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اٹلی میں کیسز میں کمی کے باوجود اسپن میں تیزی سے ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔منگل کو اسپین میں ایک دن میں سب سے زیادہ 849افراد ہلاک ہوئے جس سے ملک میں مرنے والوں کی تعداد 8ہزار 189ہو گئی ہے۔ملک میں 24گھنٹے کے دوران تقریباً ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 94ہزار 417ہو گئی ہے۔

یورپ کے دوسرے ملکوں کی طرح نیدرلینڈ میں بھی تیزی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 175افراد 24گھنٹے میں موت کی نیند سو چکے ہیں۔نیدرلینڈ میں مزید 845افراد میں وائرس کی تصدیق سے ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12ہزار 595 ہو چکی ہے جبکہ وائرس سے نیدرلینڈز میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایران میں بھی 24گھنٹے کے دوران مزید 141افراد لقمہ اجل بن گئے جس سے ایران میں مجموعی طور پر اب تک 2ہزار 898افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور کے مطابق ملک میں 24گھنٹے کے دوران 3ہزار 111 مزید کیس رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44ہزار 605ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے متاثرہ افراد میں سے 3ہزار 703 کی حالت تشویشناک ہے اور ہم انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں۔

بھارت میں دارالحکومت نئی دہلی میں حکام نے تبلیغی جماعت کے مراکز کو سیل کردیا ہے جہاں حکومت نے ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار 13 سے 15مارچ تبلیغی جماعت کے اجتماع کو قرار دیا ہے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے ناظم الدین کے علاقے میں عالمی تبلیغی جماعت کا تین روزہ اجلاس ہوا تھا جس میں دنیا کے متعدد ممالک سمیت بھارتی افراد نے شرکت کی تھی اور اس میں شریک 7افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تبلیغی جماعت میں شامل ہونے والے افراد کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم اس میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد 3400 تک تھی جس میں سے زیادہ تر غیر ملکی تھی۔دہلی حکومت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے کے جرم میں تبلیغی جماعت کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کریں۔خیال رہے کہ بھارت میں 31 مارچ کی شام تک کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 1251 سے زائد جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 32 تک جا پہنچی ہے۔

روس میں کورونا وائرس کے ایک ہی دن میں نئے 500 کیسز سامنے آنے کے بعد دارالحکومت ماسکو سمیت کئی علاقوں میں لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی جب کہ وبا سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد کے لیے سزا بھی متعین کردی گئی۔روس میں 31 مارچ تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2337 تک جا پہنچی تھی جب کہ وہاں 17 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔

کورونا کے پھیلنے کے باوجود روس میں دیگر ممالک کی طرح لاک ڈاؤن کا نفاذ نہیں کیا گیا تھا جب کہ 30 مارچ کو بھی صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے خطاب میں عوام کو بتایا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حالات قابو میں ہیں۔
تاہم ولادمیر پیوٹن کے خطاب کے بعد رات دیر گئے روسی حکام نے تصدیق کی کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے 500 کیسز سامنے آئے۔روس میں ایک ہی دن میں ریکارڈ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد دارالحکومت ماسکو سمیت کئی علاقوں کی مقامی حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب روسی صدر ولادمیر پیوٹن سے گزشتہ ہفتے ملاقات کرنے والے روسی ڈاکٹر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

فلپائن میں بھی مزید کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور ملک میں ایک دن میں وائرس سے سب سے زیادہ اموات اور کیس رپورٹ ہوئے۔منگل کو فلپائن میں مزید 10افراد وائرس سے ہلاک ہوئے جس سے ملک میں مرنے والوں کی تعداد 88ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ مزید 538افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2ہزار 84ہو گئی ہے۔

اسی طرح انڈونیشیا میں بھی مزید 14افراد کی ہلاکت کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 136ہو گئی ہے۔انڈونیشیا میں مزید 114نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 528 تک پہنچ گئی ہے۔

تھائی لینڈ میں بھی مزید 127کیسز کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 651 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 10افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی میں بھی کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے اب تک ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 67ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

ملک میں 24گھنٹے کے دوران مزید 128افراد کی اموات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 682افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کا آغاز چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا جس کے بعد شین نے ووہان سمیت پورے صوبہ ہوبے کو لاک ڈاؤن کردیا تھا۔

ملک میں 3ہزار سے زائد اموات کے بعد چین سخت احتیاطی تدابیر کی بدولت چین اس وائرس پر قابو پانے میں کامیاب رہا لیکن اب یہ یورپ، امریکا اور مشرق وسطیٰ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔اب تک اٹلی میں سب سے زیادہ 11ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں لیکن اب امریکا اس وائرس کا نیا مرکز بن چکا ہے جہاں ایک لاکھ 65ہزار افراد وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔

Leave a reply