وزیراعظم عمران خان کے خلاف سابق وفاقی وزیرمحمد علی درانی بھی بول پڑے ، خوب غصہ نکالا

0
23

لاہور:وزیراعظم عمران خان کے خلاف سابق وفاقی وزیرمحمد علی درانی بھی بول پڑے ، خوب غصہ نکالا ،اطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی بھی موقع ملتے ہی اپنے سیاسی جارحانہ انداز کو استعمال میں لاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھڑکاس نکالنے لگے

محمد علی درانی نے کہا کہ قومی ادارے کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ وزیراعظم اُن سے لڑ رہے ہیں ،پارلیمنٹ میں دونوں جانب بیٹھے تمام اراکین وزیراعظم کی غیرذمہ داری کا فوری نوٹس لیں،انہوں نے کہا کہ کورونا سے عوام کو بچانے کے لئے چاروں صوبوں کے اقدامات کے خلاف وزیراعظم کی ہرزہ سرائی پر صوبائی اسمبلیوں کو قراردادمذمت منظور کرنی چاہئے

وزیراعظم کی تقریر پرردعمل دیتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی حکومت کے اقدامات کے خلاف قوم سے خطاب کیا ،ملک میں کورونا کی آگ لگی ہے، وزیراعظم اپنی تقریروں سے اس پر پٹرول چھڑک رہا ہے،کورونا کا راستہ روکنے کے اقدامات کے خلاف وزیراعظم پندرہ روز سے مسلسل عوامی مہم چلارہے ہیں

عمران خان وزیراعظم کے عہدے کی ذمہ داریوںکے خلاف جنگ کررہا ہے،وزیراعظم اپنی قیادت میںقوم کو متحد کرنے کے بجائے انتشار پھیلا رہا ہے ،وزیراعظم کی تقاریرمیں حالات کے بارے میں استدلال سن کر خوف طاری ہوگیا ہے

محمد علی درانی کہتے ہیں‌کہ یہ تقریر بتاتی ہے کہ ہم ایسی گاڑی میں سوار ہیں جس کا ڈرائیور نہ دیکھ سکتا ہے نہ سُن سکتا ہے ،قوم کی گاڑی ایسا شخص چلارہا ہے جو سوچنے سمجھنے سے محروم ہے ،عمران خان نے اپنے خطاب میں مودی کی تقریر کا غلط حوالہ دے کر پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کرائی

محمد علی درانی نے کہا کہ چاروں صوبے اور ملکی ادارے اس معاملے میں اپنی خاموشی سے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں جس کے نتیجے میں لاکھوں جانوں کے ضیاع کا سنگین خطرہ ہے ،ٹائیگرفورس بنانے کا مطلب یہ ہے کہ کورونا کی آگ سے گھرجلتا ہے تو جل جائے ، ہم پہلے کنواں کھودیں گے وزیراعظم قوم کے بجائے کورونا وائرس کے ساتھ کھڑا ہے

Leave a reply