88 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 88 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی
بھارتی شہر کولکتہ کی رہائشی 88 سالہ خاتون سروجی مکھر جی میں 18 اپریل کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اسے سرکاری ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا اس نے کرونا کو شکست دے دی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق ہائی بلڈ پریشر،پیٹ، پیشاب اور سانس کی نالی میں ا نفیکشن کی وجہ سے خاتون کی حالت بہت ہی زیادہ خراب تھی مگر خاتون نے ہمت کے ساتھ کرونا کا مقابلہ کیا اور علاج کے درمیان کبھی بھی مایوس نظر نہیں آئی اور صحت مند ہونے کیلئے پرامید تھی۔
اسپتال کے میڈیکل سپرنڈنٹ سسیر نسکر کا کہنا ہے 88سالہ خاتون جیسی ہمت اور مضبوط ارادے والے بہت ہی کم لوگ نظر آتے ہیں۔70سے زاید عمر والے کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جب کہ خاتون پہلے سے ہی کئی بیماریوں کی شکار تھیں۔
کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل
کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے
دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض
سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص
کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت
88سالہ خاتون کے بیٹے سبھابترا مکھرجی جو احمدآباد میں مقیم ہیں انکا کہنا ہے ہم سب مایوس ہوگئے تھے۔ ہم ڈاکٹراور اسپتال عملہ کے شکر گزار ہیں کہ وہ کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر ہیں اور اسکا مقابلہ کر رہے ہیں
واضح رہے کہ بھارت میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے،مودی سرکار نے کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 4مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔
بھارت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سخت سفری پابندیاں عائد کیں۔ 25 مارچ کوشروع ہونے والے اس لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔