نومئی مقدمات،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی،شیخ رشید کی صرف ہوئی پیشی

0
126
smq

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی،نو مئی کیسز سے متعلق مقدمات کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی ،بانی چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر سماعت 13 فروری تک ملتوی کر دی گئی،نو مئی واقعات کے مقدمات کی سماعت کے دوران ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم نہ ہو سکی،13 جنوری کو ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی،پولیس کی جانب سے ٹیکسلا میں درج تین مقدمات میں شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،عدالت نے شیخ رشید کو ٹیکسلا کے تینوں مقدمات میں ڈسچارج کر دیا

پولیس نے شیخ رشید احمد کو کمرہ عدالت میں پیش کر دیا،پراسیکیوٹر اکرام امین مہناس کے معاون وکیل عدالت پیش ہوئے، معاون وکیل کی جانب سے صداقت عباسی کے 164 کے بیان پر حرج کی گئی،پراسیکیوٹر نے صداقت عباسی کا شیخ رشید کے خلاف بیان عدالت میں پڑھ کر سنایا ،وکیل شیخ رشید نے کہا کہ تھانہ آر اے بازار جی ایچ کیو حملہ کیس کا بیان تھانہ ٹیکسلا کے مقدمے میں استعمال نہیں ہو سکتا، پراسیکیوٹر نے تھانہ ٹیکسلا کے تین مقدمات میں شیخ رشید کی گرفتاری مانگ لی،بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کمرہ عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا،بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی حاضری کے لیے رجسٹرڈ ان کے سیل میں بھجوا دیا گیا ،شیخ رشید کی جانب سے سردار عبدالرزاق اور سردار شہباز ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،9 مئی مقدمات کے تفتیشی افسران بھی کمرہ عدالت کے اندر موجود تھے،

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی، فاصلے پر قید ہوں،شیخ رشید
شیخ رشید نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی، فاصلے پر قید ہوں،این اے 56 کے امیدوار شہریار ریاض کے متعلق 3 کروڑ والے دعوے پر قائم ہوں اور اس کا ثبوت بھی موجود ہے،اللہ سے امید ہے کہ قلم دوات جیتے گی، عوام کو کہتا ہوں ایک دن باقی ہے نکلیں اور قلم دوات کو ووٹ دیں ،اس سے زیادہ قربانیاں کسی نے نہیں دی، مجھے یہاں صحافیوں سے ایک منٹ بات کرنے کی اجازت ملی،

اڈیالہ جیل کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات، کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود ہے،شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں

واضح رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،فیصلے سے قبل جج کورٹ روم آئے توجج نے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا ،اہلیہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے،

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

Leave a reply