نو مئی تاریخ کا سیاہ دن قرار، پیپلزپارٹی نے ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا

0
39
PPP

پی پی پی اجلاس؛ نو مئی تاریخ کا سیاہ دن قرار، ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے. کمیٹی ارکان کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے 9 مئی کو پیش آنے والے شرپسند واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اس تاریخ کو سیاہ دن قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، تاہم ہر معاملہ آئین کے مطابق ہو۔ کمیٹی نے ملک میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری کو مسترد اور پاکستان کو درپیش معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیادت کو تجویز دی ہے کہ عوام کی معاشی فلاح کے اقدام کے لیے آواز اٹھائی جائے۔


پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعے کو بلاول ہاوَس کراچی میں منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کی۔ اجلاس کے بعد پی پی پی پارلیمنٹرینز کی سینیئر نائب صدر و وفاقی وزیرِ ماحولیات شیری رحمان نے بتایا کہ اجلاس نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس نے ملک میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مردم شماری پورے ملک میں یکساں معیار کی ہونی چاہیے۔ کچھ علاقوں میں ڈیجیٹل مردم شماری جاری تو دیگر علاقوں میں بند کردی گئی۔


شیری رحمان نے کہا کہ اجلاس نے پارٹی چیئرمین کی بطور وزیرِ خارجہ ملک کے لیے جدوجہد کو سراہا، جن کی کاوشوں کی طفیل پاکستان سفارتی تنہائی سے باہر نکلا۔ اجلاس نے قرار دیا کہ وزیرِ خارجہ کی شنگھائی تعاون تنظیم میں موثر و بھرپور شرکت سے پاکستان کا اقبال بلند ہوا۔ اجلاس نے قرار دیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کشمیریوں کے لیے مستقل حمایت ایک مثالی اقدام ہے، جبکہ بھارت میں جی 20 اجلاس کے انعقاد پر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی بھی قابلِ ستائش اقدام ہے۔

وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو ہوا، اس ملک نے ایسے مناظر پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مشکل ترین حالات میں بھی اس طرح کے اقدام نہیں اٹھائے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد یا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر اس طرح نہیں کیا۔ اگر صدر آصف علی زرداری نے کچھ کہا بھی تو یہ کہا کہ پاکستان کھپے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
شیری رحمان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہمیشہ یہ ہی طرزِ عمل رہا ہے کہ “ہم ہیں تو پاکستان ہے”، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سوچ یہ ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ریڈ لائینز کراس کر چکی ہے۔ صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنہوں نے جلاوَ گھیراوَ کا حکم دیا، ان کو قانون کے مطابق گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے خود جلاوَ گھیراوَ کے حکم دیے تھے، لیکن اب مکر گئے ہیں۔ پی ٹی آئی والے یوٹرن کے بادشاہ ہیں۔

Leave a reply