پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکے حق میں نہیں.عدالت

lahore highcourt

لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کے بیٹےکی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورکامران عادل عدالت پیش ہو گئے، عدالت نے 9 مئی واقعات میں گرفتارملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرنیکی رپورٹ طلب کرلی ، جسٹس انوارالحق پنوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ طاقت والاسمجھتا ہے وہ سب کچھ ہے لیکن اب 2023 ہے 1970 نہیں ، پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں ،پرامن احتجاج کاحق ختم کرکے کسی کو اس حد تک نہیں پہنچنا چاہیے، یہ طاقت سے حل ہونے والا مسئلہ نہیں ، جو سمجھتے ہیں ، وہ دیکھ لیں ،جسٹس انوار الحق پنوں نے خاتون کلثوم ارشد کی درخواست پر سماعت کی

ڈی آئی جی نے درخواستگزار کے بیٹے شعیب ارشد کی بازیابی بارے رپورٹ پیش کی ،اور کہا کہ ملزم کو پولیس نے پکڑا ،مجسٹریٹ کی اجازت کے بعد اسےشناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا ،جسٹس انوارالحق پنوں نے استفسار کیا کہ اب تک کتنے ملزمان کوشناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا؟ ڈی آئی جی کامران عادل نے عدالت میں کہا کہ 427 ملزمان اس وقت شناخت پریڈ کیلئے جیل میں ہیں،جسٹس انوارالحق پنوں نے استفسار کیا کہ اب تک کل کتنے ملزمان کوشناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا جا چکا؟ ڈی آئی جی کامران عادل نے کہا کہ اب تک 900 سےزائد ملزمان کوشناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا، جسٹس انوارالحق پنوں نے استفسار کیا کہ بندہ کس طرح ڈھونڈا جاتا ہے اگر 900 سے زائد ملزمان ہوں؟ جہاں سےگرفتارہوئے وہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تو ہے، ڈی آئی جی کامران عادل نے کہا کہ ان واقعات میں سب سے پہلے کیمرے توڑے گئے ،427کی شناخت ہونی ہے،آج بھی 150کی شناخت پریڈ لگی ہوئی ہے،جسٹس انوارالحق پنوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کتنے تھانوں میں 9 مئی واقعات کےمقدمات درج ہوئے؟ ڈی آئی جی کامران عادل نے کہا کہ 54تھانوں میں مقدمات درج ہوئے، جیو فنسنگ،سی سی ٹی وی فوٹیج،سوشل میڈیا کے ذریعےگرفتاریاں کیں ،جسٹس انوارالحق پنوں نے استفسار کیا کہ گرفتار افراد کا شناخت پریڈ میں رزلٹ کیا آیا؟ ڈی آئی جی کامران عادل نے عدالت کو بتایا کہ 80 فیصد کا پازیٹومیچ آیا ہے،عدالت نے اسفتسار کیا کہ جن 20 فیصد کا پازیٹومیچ نہیں آیاان کے ساتھ کیا ہو گا؟ ڈی آئی جی نے عدالت میں کہا کہ بے قصورہونے پرانکے مقدمات کا اخراج کریں گے،9 سے 14،13 مئی تک واقعات ہوئے،

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

Comments are closed.