9 مئی، واقعات میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے. ولید اقبال

0
40
walid iqbal

9 مئی، واقعات میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے ولید اقبال

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کردی ہے جبکہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں، اس روز شہداء کی یاد گاروں کو آگ لگائی گئی جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے، ملک کے لیے افواج پاکستان کی خدمات قابل قدر اور ناقابل فراموش ہیں، مضبوط فوج جمہوری نظام کا حصہ ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ئوں کی جانب سے پارٹی کو چھوڑنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جنوبی پنجاب سے پیرغلام محی الدین چشتی اورعروج ممتازکاپارٹی چھوڑنےکااعلان کیا ہے ، جبکہ سابق ایم پی اے واصف مظہرراں نے9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ جبکہ بورےوالا سے سابق صوبائی وزیرپیرغلام محی الدین چشتی کاپی ٹی آئی سےلاتعلقی کااعلان کرتے ہوئے کہا میراکچھ دوستوں کی وجہ سےپی ٹی آئی سےتعلق تھا،اب نہیں رہا۔

ملتان سے پی ٹی آئی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عروج ممتازنےپارٹی چھوڑنےکا اعلان کیا اورکہا کہ میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی واصف مظہرنے بھی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ۔اور کہا حساس تنصیبات پرحملوں کی مذمت کرتا ہوں ،سیاست میں انتشاراور جلاؤ گھیراؤ کوشامل کردیا گیا ہے ۔ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پی پی 218 سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی واصف مظہر راں نے کہا نو مئی کو شرپسند عناصر نے قومی تنصیبات پر حملہ کیا، پاک افواج اوراداروں پرحملوں اورتنقید کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
انہوں نے کہا سیاست میں انتشار جلاؤ گھیراؤ اور مارکٹائی کو شامل کر دیا گیا، ہمارے علاقے میں رکھ رکھاؤ کی سیاست ہوتی ہے، میں نے بھی محبت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیا۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی واصف مظہر راں نے مزید کہا میں فی حلال پنجاب کی سیاست سے بریک لے رہا ہوں۔

Leave a reply