نومئی واقعہ عوام کا ردعمل واضح پیغام، تجزیہ ، شہزاد قریشی

9 مئی جیسے واقعات پاکستان کی تاریخ پر ایک سیاہ دھبہ ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے
qureshi

اسلام آباد (تجزیہ شہزاد قریشی) عوام نے دنگا فساد اور بلووں کی سیاست کو مسترد کر دیا ملک میں معاشی استحکام کے لئے عوام امن اور سیاسی ہم آہنگی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

9 مئی جیسے واقعات پاکستان کی تاریخ پر ایک سیاہ دھبہ ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کسی بھی سیاسی پارٹی کو قومی و ملکی مفاد کو اپنے ذاتی مقاصد اور اپنی انا کی تسکین کو پس پشت ڈال کر مثبت سیاست اور آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا کردار ملکی ترقی اور استحکام کے لئے ادا کرنا چاہئے، 2014ء کے دھرنوں اور 9 مئی کے واقعات بے لگام پروپیگنڈہ اور انتقامی سوچ کے عکاس ہیں۔

قومی اداروں اور دفاع پاکستان کے ضامن اداروں کے خلاف نوجوان نسل کے اذہان میں زہر گھولنا اور انہیں اپنے ہی وطن کے اداروں اور عوام کی ملکیت پراپرٹی کو جلاو گھیراؤ کے ذریعے نقصان پہنچانا کسی طرح بھی سیاست اور خدمت وطن کے زمرے میں نہیں آتے گزشتہ سال 9 مئی کو شہدا کی تصاویر و یادگاروں پر گمراہ ہجوموں کے حملے اور دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچانا کسی پاکستان دشمن قوت کا خواب تو ہو سکتا ہے لیکن کسی بھی پاکستانی کی سوچ نہیں ہو سکتی۔

عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول ملٹری کورٹس کو بلاتفریق و رعایت اور کسی بھی مصلحت کو پس پشت ڈال کر ایسے واقعات میں ملوث پائے جانے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے اور انہیں نشان عبرت بنانا چاہئے اور کسی بھی بے گناہ کو مکمل تحفظ بھی دینا چاہئے اس وقت استحکام سیاست ہی استحکام پاکستان ہے تمام اداروں کو ایک سوچ اور ایک مشن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے چاہئیں تاکہ وطن عزیز میں معاشی ترقی بیرونی سرمایہ کو فروغ ملے آج عوام نے دنگا فساد کی سیاست کو رد کر کے ایک واضح پیغام دیا ہے کہ عوام ترقی و معاشی استحکام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Comments are closed.