صحتیابی کے بعد مریم نواز گھر سے نکل پڑیں، ساتھ کون؟

0
45

صحتیابی کے بعد مریم نواز گھر سے نکل پڑیں، ساتھ کون؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز جاتی امرا سے لاہورہائی کورٹ روانہ ہو چکی ہیں

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب اور پرویز رشید بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں ،مریم نواز کی آمد سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی ہے، مریم نواز درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہوں گے مریم نواز کی عبوری ضمانت ہائیکورٹ کا2رکنی بینچ سماعت کرے گا

چودھری شوگر مل کیس میں نیب کی درخواست پر مریم نواز نے جواب جمع کرا دیا تھا، مریم نواز کی درخواست ضمانت پر نیب نے عدالت سے وقت مانگا تھا،اپنے جواب میں مریم نواز نے نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کر دی،مریم نواز نے جواب میں کہا کہ نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں 14 ماہ خاموشی اختیار کی پھر طلب کیا نیب کے کیسز اور گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے مریم نواز نے جواب میں نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر مل میں ضمانت منظور کی ،مریم نواز نے جواب میں یہ بھی کہا کہ بظاہر لگتا ہے چیرمین نیب حکومت کے ترجمان ہیں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کل ہو گی

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو نیب کے روبرو پیش ہو کر نیب نوٹسز کا جواب دینے کا حکم دیا تھا جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی تھی

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

واضح رہے کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز تھی ، اب صحتیابی کے بعد وہ پہلی بار عدالت پیش ہو رہی ہیں

Leave a reply