نوشہرہ ضمنی انتخاب،دھاندلی کیس، ن لیگی وکیل نے وقت مانگ لیا

0
32

نوشہرہ ضمنی انتخاب،دھاندلی کیس، ن لیگی وکیل نے وقت مانگ لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

درخواست گزار پی ٹی آئی امیدوار عمر کاکا خیل کے وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اختیار ولی کی جانب سے غلام محمد خان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ایم پی اے اختیار ولی کے وکیل غلام محمد خان نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا پی کے 63 دھاندلی کیس میں ن لیگ کے اختیار ولی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا گیا پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کر دی گئی

حکمران جماعت سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ نوشہرہ سے ہارجائیں گے،مریم نواز

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار عمر کاکا خیل نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا اور دھاندلی کے حوالہ سے درخواست دی تھی،عمر کا کا خیل کا کہنا تھا کہ پی کے 63 نوشہرہ میں آر او اورعملےنے منظم دھاندلی کی ،پورے حلقے میں منظم انداز سے دھاندلی کی گئی،

وکیل عمر کاکا خیل کا کہنا تھا کہ 6 ہزار بیلٹ پیپرز چھپائے گئے ہیں،غیرجاری شدہ بیلٹ پیپرز کہاں گئے؟ جو بیلٹ پیپرزجاری نہیں کیے گئے ان پرمہرلگا کرانہیں بیلٹ بکس میں ڈال دیا گیا، پریذائیڈنگ افسر نے کم بیلٹ پیپرز جاری کیے اور بکسے سے زیادہ ووٹ نکلے، پولنگ ایجنٹس بتاتے ہیں کہ جمعہ کی نماز کے وقت دھاندلی کی گئی، ہم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے،ہم نے شواہد الیکشن کمیشن کو فراہم کردیے ہیں،

Leave a reply