9 سالہ طالبہ نے آئی او ایس ایپ تیار کر لی

دبئی :نو سالہ طالبہ حنا محمد رفیق نے آئی او ایس(iOS) ایپ تیار کر لی، ایپل کے سی ای او ٹم کک نے انہیں ای میل بھیج کر مبارد دی ہے۔

باغی ٹی وی :خلیج ٹائمزکے مطابق دبئی میں مقیم ایک نو سالہ بھارتی طالبہ نے ایکiOS ایپ تیار کی ہے اتنی کم عمر میں کارنامہ سرانجام دینے پر ایپل کے سی ای او ٹم کک نے بھی ننھی طالبہ کی تعریف کی ہے-

حنا محمد رفیق نے ابتدائی طور پر ٹم کک کو ای میل کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ سب سے کم عمرiOS ڈویلپر ہیں حنا محمد رفیق کے ای میل کے جواب میں ٹم کک نے انہیں لکھا کہ اتنی کم عمری میں آپ کی تمام متاثر کن کامیابیوں پر مبارکباد۔ اسے جاری رکھیں اور آپ مستقبل میں حیرت انگیز چیزیں دریافت کریں گی۔

قبل ازیں حنا محمد رفیق جب وہ 8 سال کی تھیں تو انہوں نے کہانی سنانے والی ایک ایپ’Hanas’ تیار کی تھی یہ ایپ والدین کو اپنے بچوں کے لیے اپنی آواز میں کہانیاں ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتی ہے، حنا نے 10,000 سے زیادہ لائنوں کے کوڈ لکھے۔

امریکی کوہ پیما دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سرکرکے واپس آنے کے دوران گہری کھائی میں گرگئیں

ایپ بنانے کا خیال حنا کو والدین اور بچے کے تعلقات کی اہمیت کے بارے میں ایک دستاویزی فلم دیکھنے کے دوران آیاحنا نےبتایا کہ اگر والدین کام میں مصروف ہیں تو وہ کہانیاں ریکارڈ کر سکتے ہیں تاکہ بچے سونے سے پہلے انہیں سن سکیں۔

حنا اور ان کی 10 سالہ بہن لینا دونوں خود سکھائے گئے کوڈر ہیں جو اپنے والدین سے متاثر ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق بہنیں اب کوڈنگ زبانوںHTML، CSS، C، C++، Swift اور جدید ترینSwiftUI میں ماہر ہیں۔ اور دونوں بہنیں انگریزی، ہسپانوی، جرمن، عربی اور ہندی کے ساتھ ملیالم بھی سیکھ رہی ہیں۔

امریکی خفیہ ادارے کے رزا فاش کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن کو روس نے شہریت دے دی

Comments are closed.