انتخابات کا دنگل ایک بار پھر سجنے کو تیار،قومی اسمبلی کی 9 سیٹوں پر الیکشن کا ہوا اعلان

vote

انتخابات کا دنگل ایک بار پھر سجنے کو تیار،قومی اسمبلی کی 9 سیٹوں پر الیکشن کا ہوا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی اراکین کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔قومی اسمبلی کی 9 جنرل نشستوں پرضمنی انتخاب 25 ستمبر 2022 کو ہوگا کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی،کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونیکے خلاف اپیلیں 20 اگست تک جمع کیے جاسکیں گے ٹریبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلے 25اگست تک کیے جائینگے،26 اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی،27اگست تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے،29اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائینگے، خیبرپختونخوا کے 4 حلقے این اے 22مردان، این اے 24 چارسدہ شامل ہیں این اے 31پشاور، این اے 45کرم میں پولنگ 25 ستمبر کوہوگی

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی مستعفی ہو گئے تھے،قاسم سوری نے استعفے منظور کئے تھے تا ہم بعد میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تصدیق کے لئے اراکین کو دوبارہ بلایا تو پی ٹی آئی کا کوئی رکن تصدیق کے لئے نہیں گیا ابھی چند روز قبل سپیکر نے 11 اراکین کے استعفے منظور کئے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے آج نو سیٹوں پر الیکشن کا اعلان کر دیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

قبل ازیں گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے 123 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا کیس کی سماعت ہوئی پی ٹی آئی نے اس وقت کے قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا آرڈر جمع کرا دیا پی ٹی آئی وکیل فیصل چودھری کی جانب سے 13 اپریل کا آرڈر عدالت میں جمع کرا دیا گیا آرڈر کے مطابق قاسم سوری نے 123 ممبران کے استعفے منظور کیے تھے آرڈر کے مطابق قاسم سوری نے استعفٰی منظور کرنے کو گزٹ میں نوٹیفائی کرنے کا بھی حکم دیا تھا پی ٹی آئی نے قاسم سوری کی جانب سے استعفٰی منظوری کی کاپی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی قاسم سوری نے جن 123 ممبران کے استعفے منظور کیے تھے ان کی لسٹ بھی منسلک ہے

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے عدالت میں کہا کہ درخواست سے تمام اعتراضات مسترد کر دیے گئے ہیں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری 123 افراد کے استعفے منظورکر چکے ہیں اب مرحلہ وار منظوری قانون کی خلاف ورزی ہے عدالت نے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی، عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کا نمائندہ متعلقہ ریکارڈ کیساتھ پیش ہو، عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی، سیکرٹری اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا،

Comments are closed.