ضلع قصور کے بہترین اور واحد ٹی بی کلینک کی منتقلی کا فیصلہ

0
108

پتوکی ، قصور:-

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع قصور کے واحد ٹی بی کلینک گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال پتوکی کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ٹی بی کے مریضوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوامی سماجی حلقوں میں شدید غصہ پایا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع قصور کے واحد ٹی بی کلینک جو کہ پتوکی میں گزشتہ کئی سالوں سے ہزاروں ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات اور علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کر رہا ہے اور اس ٹی بی ہسپتال سے اب تک ہزاروں مریض صحت یاب ہوکر خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں مگر محکمہ صحت کے حکام نے گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال پتوکی کو بلاوجہ ختم کرکے دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے صلاح مشورے شروع کر دیئے ہیں اس فیصلے کی وجہ سے گورنمنٹ ٹی بی کلینک پتوکی میں علاج معالجہ کیلئے آنے والے سینکڑوں مریضوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک اور افسوسناک بات ہے ۔گورنمنٹ ٹی بی کلینک پتوکی میں ہزاروں مریض مفت علاج معالجے کی وجہ سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس کلینک کی کارکردگی اپنی مثال آپ ہے ۔

پورے پنجاب میں یہ ٹی بی کلینک علاج معالجے او رسہولتوں کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے جو اس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوامی سماجی حلقوں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور پتوکی شہر بچاﺅ تحریک کے جنرل سیکرٹری ، سول سوسائٹی نیٹورک کے کوارڈنیٹر اور ہیومن رائٹس کمیٹی تحصیل پتوکی کے صدر ندیم رضا خا ں ایڈووکیٹ اور سٹی پریس کلب پتوکی کے میڈیا کوارڈنیٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹی بی کلینک پتوکی کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ ٹی بی کلینک پتوکی میں ایکسرے مشین اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔ تاکہ علاقے کی عوام اچھی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

Leave a reply