98 فیصد پاکستانی ملکی حالات سے ناخوش. سروے
98 فیصد پاکستانی ملکی حالات سے ناخوش. سروے میں انکشاف
ملکی معیشت کے ساتھ پاکستانی صارفین کا گرتا ہوا اعتماد بھی بحال کرنا نگران حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے جبکہ اپسوس پاکستان نے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کی تیسری سہ ماہی کی سروے رپورٹ جاری کردی اور اپسوس پاکستان کی جانب سے جاری سروے رپورٹ کے مطابق 98فیصد پاکستانی ملکی سمت سے خوش نہیں،سمت کو درست سمجھنے والے پاکستانیوں کی شرح 2 فیصد پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت اور اپنی مالی صورتحال سے پاکستانی مایوس ہیں، 76 فیصد پاکستانی ملکی معیشت کو کمزور اور 68 فیصد اپنی مالی صورتحال کو خراب کہہ رہے ہیں اور سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 66 فیصد پاکستانی ملکی معاشی حالات میں اگلے 6 ماہ میں بھی بہتری کے لیے پُر امید نہیں ہیں جبکہ 60 فیصد مستقبل میں اپنے مالی حالات مزید کمزور دیکھ رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری
جمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں بلکہ شمولیت ہے. چیئرمین سینیٹ
انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
خیال رہے کہ گزشتہ سال اپسوس پاکستان نے عوام کی آراء پر مبنی سروے کیا تھا جس کے مطابق بے روزگاری اور غربت کو ملک کے اہم مسائل قرار دینے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ اس سے قبل گزشتہ 2021 لے سروے میں 40 فیصد لوگ مہنگائی کو اہم مسئلہ کہتے تھے لیکن اب یہ تعداد 49 فیصد تک جاپہنچی ہے۔