جذبے جن کے جوان ہوتو وہ گھبرایا نہیں کرتے ، 99 سالہ بزرگ نے وہ کردکھایا جوبڑے بڑے نہ کرسکے

0
37

لندن: جذبے جن کے جوان ہوتو وہ گھبرایا نہیں کرتے ، 99 سالہ بزرگ نے وہ کردکھایا جوبڑے بڑے نہ کرسکے برطانیہ میں کورونا وائرس کی ہولناک وبا کے بعد ایک 99 سالہ فوجی کپتان نے طبی عملے کے لیے دو کروڑ برطانوی پاؤنڈ کے قریب رقم جمع کی ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ اس کے لیے انہوں نے ایک خاص طریقہ استعمال کیا ہے جس میں انہوں نے پیرانہ سالی کے باوجود 25 میٹر کے 100 چکر مکمل کئے ہیں۔ اس مہم کو دنیا بھر میں غیرمعمولی شہرت ملی اور ان پر پوری دنیا کے لوگوں نے اعتماد کرتے ہوئے رقم کے ڈھیر لگادیئے ہیں۔ اس طرح یہ رقم پاکستانی روپوں میں تین ارب سے زائد بنتی ہے۔

یہ رقم ایسے لوگوں کی مدد اور حفاظتی سامان کے لیے خرچ کی جارہی ہے جو پہلے محاذ پر کورونا وائرس سے نبرد آزما ہیں ان میں ڈاکٹر، نرسیں اور ہسپتال کا دیگر عملہ شامل ہے۔

اس وقت تک 9 لاکھ افراد انہیں رقم کے عطیات دے چکے ہیں یہاں تک کہ شاہی خاندان، سیاستدانوں اور عوامی شخصیات نے بھی ان کے کردار کو سراہا ہے۔ ٹام مور اگلے ماہ ایک سو برس کے ہوجائیں گے اور وہ اسے اپنی سالگرہ کا ایک عظیم تحفہ قرار دیتے ہیں۔ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر نیشنل ہیلتھ سروس کو ایک ہزار پاؤنڈ کی رقم دینا چاہتے تھے لیکن دیکھتے دیکھتے اربوں روپے کی رقم جمع ہوگئی ہے۔

Leave a reply