مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفون پر کیا اہم باتیں ہوئیں؟ بڑی خبر

0
53

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے مابین ٹیلیفو نک رابطہ ہوا ہے،

مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کی خریت دریافت کی اور آزادی مارچ کی تیاریوں و انتظامات کے حوالہ سے انہیں آگاہ کیا جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو نواز شریف کے خط سے متعلق بتایا، شہباز شریف نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران انہیں بتایا کہ آپ کی طرف سے اعلان کردہ آزادی مارچ میں ہماری قیادت آپ کے ساتھ ہوگی اور نواز شریف کی ہدایات پر جلد ن لیگ کا اہم وفد آپ سے ملاقات کرے گا،

ٹیلیفونگ گفتگو کے دوران جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کی طرف سے آزادی مارچ کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ حکومت نااہل ہے ہم عوام کو اس حکومت سے چھٹکارا دلوائیں گے، واضح‌ رہے کہ مسلم لیگ ن کا آج اہم مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس کی اندرونی کہانی منظرعام پر آ گئی ہے، اس اجلاس میں متعدد رہنما غائب رہے جن میں راجہ ظفرالحق، پرویز رشید، محمد زبیر اور خواجہ آصف بھی شامل ہیں، لیگی رہنما پرویز رشید نے اجلاس کی دعوت نہ ملنے کی تصدیق کی ہے اور اس امر پر سخت ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے، اجلاس کے دوران احسن اقبال نے رہنماؤں‌کی غیر حاضری سے متعلق صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد زبیر کراچی جا چکے ہیں، آج کے اجلاس میں صوبائی صدور کو بلایا گیا تھا،

شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب

Leave a reply