وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا صاحب حکومت کےخلاف بے بنیاد مہم چلانا چاہتے ہیں،

وزیراعظم دومسلم برادرملکوں کی صلح کروانے گئے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

باغی‌ ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے مولانافضل الرحمان کے پیچھے کون ہے؟ کسی کوریاست کی رٹ چینلج کرنےنہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمن اداروں کودھمکیاں دے رہے ہیں ، ان کے ہر غیر قانونی کام کے خلاف ایکشن ہوگا،مولانافضل الرحمان ریاستی رٹ کوچیلنج کرنےسے دور رہیں، اگرہماری حکومت گئی توکیامولاناوزیراعظم بن سکیں گے؟ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے صرف پیسہ ہے ۔ وہ اداروں کودھمکیاں دے رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان ملکی ترقی کے لئے کوشاں ہیں ، ملک بہتری کی جانب گامزن ہے اور حکومتی اخراجات میں 36فیصد کمی آچکی ہے ، ملک کاتجارتی خسارہ 35فیصد کم کردیا ہے،

شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے ، مولانا کو سیاسی نظام کو تلپٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اپنی خواہشات کےمطابق نظام کوچلاناچاہتا ہےتواس کی اجازت نہیں دیں گے، احتجاج کرنیکاحق ہے،مگراحتجاج کےنام پرخون خرابےکی اجازت نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان بدعنوان عناصر کوجیلوں سے باہرنکالنے کے خواہاں ہیں، ہم احتساب کا عمل روک دیں تو سارا معاملہ ٹھیک ہوجائے گا، شوکت یوسف زئی نے کہا کہ ڈنڈا بردارلوگوں کوسڑکوں پرلانےکی اجازت نہیں دیں گے،

Shares: